تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی لاکھوں کی منشیات برآمد
تھانہ سٹی ہری پور پولیس نے دوران ناکہ بندی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ایک ملزم گرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈکواٹر امجد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈھینڈہ روڈ ہری پور پر دوران ناکہ بندی محمد آصف ولد محمد صابر سکنہ قاضیاں سے آٹھ کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ مذکورہ ملزم محمد آصف کو گرفتارکرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP