ہری پور میں ڈکیتی کی وارداتیں مکین لاکھوں روپوں سے محروم
ہری پور میں راہزانی کی دلیرانہ واردات، شہری کو گولی مار دی گئی مزید پڑھیں
ہری پور ریحانہ روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ۔۔مزید پڑھیں
کیا ہری پوربھی منی کراچی بنتا جارہا ہے مزید پڑھیں
ہری پور میں ڈکیتی کی وارداتیں مکین لاکھوں روپوں سے محروم
ہری پور میں تھانہ سٹی کی حدود محلہ موتیاں میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری وساری محلہ موتیاں میں دن دیہاڑے تین پھولن دیوی ڈاکو رانیاں گھر میں گھس گئیں، ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقد اور طلائی زیورات لوٹ لئے مزاحمت پرگھر میں موجود خاتون کو شدیدذدوکوب کرتے ہوئے فرار ہوگئیں تھانہ سٹی میں درخواست دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود محلہ موتیاں میں دن دوپہر کے وقت فیصل شہزاد ولد عبدالقیوم کے گھر میں تین خواتین ڈکیت گھس گئیں اور گھر میں موجود اکیلی عورت کو ذدوکوب کرتے ہوئے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئیں متاثرہ شخص نے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی۔ پہ درپہ ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اس سے قبل بھی ہونے والی وارداتوں کا پولیس سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP