ایبٹ آباد میں ڈاکو راج شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم - Haripur Today

Breaking

Saturday, 12 December 2020

ایبٹ آباد میں ڈاکو راج شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم

 


 ایبٹ آباد میں ڈاکو راج شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم

ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ کی حدود میں سکندرآباد چوکی کے قریب گرین ویلی سکول سے ملحقہ گلی میں پانچ ڈاکوؤں پر مشتمل مسلح ڈکیت گروہ نے ڈاکٹر اشتیاق کے گھر میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کرتے ہوئے گھر سے اٹھایئس تولہ سونا لے اڑے۔ تھانہ کینٹ پولیس کی جانب سے سردی کی وجہ سے گشت کم ہونے پر ڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ڈی پی او ایبٹ آباد کی بنائی جانے والی سیکورٹی برانچ اور سپیشل ٹیم رات بھر شادی بیاہ کے پروگراموں میں مصروف عمل، اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی چوکی سکندرآباد کی حدود میں نامعلوم پانچ مسلح ڈاکو بے غیر نمبر پلیٹ والی جی ایل آئی میں سوارہوکر گرین ویلی پبلک سکول کی ملحقہ گلی میں آئے اور وہاں موجود ڈاکٹر اشتیاق کے گھر میں گھس کر دن دیہاڑے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر سے اٹھائیس تولہ سونا اور نقدی لے کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کینٹ بمعہ نفری پولیس موقع پر پہنچے گئے اور ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر بھر میں ناکہ بندی شروع کردی گئی اس حوالے سے اہلیان ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او طاہر سلیم کی تعیناتی کے بعد یہ چوتھی بڑی واردات ہے یاد رہے کہ تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی میں یوٹیلٹی سٹور کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے کا سامان لے اڑے تھے اس سے پہلے بھی تھانہ کینٹ کی ناک کے نیچے دوکان سے لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی چوری کرلی گئی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم کی تعیناتی کے بعد چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے پولیس چوروں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد کی بنائی جانے والی سیکورٹی برانچ کے اہلکار رات بھر شادی بیاہ کے پروگراموں میں ناچ گانے میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں اس طرح چند پولیس اہلکار سارا دن پولیس اہلکاروں کی کارکردگی اور سیاسی لوگوں کے فوٹو ویڈیوز اپ لوڈ کرنے تک محدود ہیں۔ پولیس ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے خلاف اطلاع رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے  واضح رہے کہ اس سے قبل تھانہ میرپور کی حدود میں بھی اس طرح کی وارداتیں ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہورہا ہے۔

 

تھانہ ناڑہ کی حدود ستوڑہ میں فائرنگ ایک شخص قتل مزید پڑھیں

تھانہ ناڑہ کی پولیس نے منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔۔مزید پڑھیں

قلندرآباد میں نوجوان سے بدفعلی کرنے والےملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔۔۔مزید پڑھیں

ایبٹ آباد رمضان المبارک میں بھی نیٹ کیفوں میں فحش فلموں ۔۔۔۔مزیدپڑھیں

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages