اسلام آباد ہوٹل کی بالکونی سے گرکرایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بحریہ ٹاؤن میں واقع ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی، اس واقعہ میں گجرات سے دو مرد اور دو خواتین مذکورہ ہوٹل میں شام کو آئے اور انہوں نے ایک مخصوص سوٹ کا مطالبہ کیا۔ مذکورہ سوٹ ہوٹل کی پانچویں منزل پر واقع ہے وہ انہیں دیا گیا اگلی صبح ایک کے بعد ایک خاتون مذکورہ سوٹ کی گیلری سے نیچے جاگریں۔ ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے ان خواتین کو نیچے گرا ہوا دیکھا تو ہوٹل سٹاف کو مطلع کیا جب وہ جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوچکی تھیں جبکہ دوسری خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ تھانہ لوہی بیر اسلام آباد کا موقف ہے کہ واقعہ کے تھوڑی دیر بعد ہی ان کے مرد ساتھی ہوٹل کو چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش میں پکڑے گئے، مذکورہ مرد حضرات کو جب سیکورٹی گارڈ کی طرف سے روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ بھاگنے لگے جس پر سیکورٹی گارڈ نے ایک مرد کے پاؤں پر فائر کردیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقع کی اطلا ع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی مرد کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں دونوں زخمیوں اور جاں بحق خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا یہ موقف ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں خواتین آپس میں بہنیں تھیں اور بڑی بہن جو موقع پر جاں بحق ہوگئیں تھیں وہ شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں تھیں۔ پولیس نے دوران تلاشی ہوٹل کے سوٹ سے کچھ ممنوعہ سامان بھی برآمد کیا ہے جس کی تفصیل نہیں دی گئی ہے، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کسی معاملے پر تلخ کلامی کی بعد دونوں خواتین کو ان کے ساتھیوں نے بالکونی سے نیچے پھینکا ہے۔ مزید انکشافات متوقع
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP