کاکول میں گیس لیکج سے میاں بیوی جاں بحق
ایبٹ آباد کاکول میں جان لیوا گیس لیکج کے وار جاری نواں شہر کے بعد تھانہ میرپور کی حدود کاکول ٹنگولہ ڈنہ میں گیس لیکج سے میاں بیوی جاں بحق، نعشیں ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محکمہ سوئی گیس کی جانب سے سوئی گیس سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگائی مہم نہ ہونے کی وجہ سے ایبٹ آباد شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دو روزقبل تھانہ نواں شہر کی حدود میں گیس لیکج کے باعث دوافراد جاں بحق ہونے کے بعد گزشتہ روز تھانہ میرپور کی حدود کاکول ٹنگول ڈنہ کے رہائشی نذیر احمد ولد عبدالعزیز اپنی اہلیہ سیداں بی بی کے ہمراہ کمرے میں سردی کی وجہ سے گیس کا ہیٹر لگا کر سوگئے تھے جس پر گزشتہ روز رات گئے گیس لوڈ شیڈنگ ہونے کے باعث ان کا ہیٹر بند ہوگیا، بعدازاں لوڈشیڈنگ ختم ہوتے ہی دوبارہ گیس واپس آنے پر کمرے میں بھر گئی، جس کے نیتجے میں دونوں میاں بیوی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لواحقین موقع پر پہنچ آئے۔ اور دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں قانونی کاروائی کے بعد دونوں نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ میرپور پولیس کے مطابق کمرے میں گیس بھرجانے سے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوئے ہیں واضح رہے کہ محکمہ سوئی گیس کے افسران کی جانب سے گیس کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم نہ ہونے جبکہ دوسری جانب عوامی سستی اور کاہلی کے باعث گزشتہ سال گیس لوڈ شیڈنگ سے لے کر آج تک درجنوں واقعات میں پچاس سے ذائد قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور اس سال بھی آئے روز یہ سلسلہ جاری ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP