ہوٹل سوئس وڈ کاٹیج کے ملازم کی غیرملکی سیاح سے جنسی ذیادتی کی کوشش
ناران میں ہوٹل سوتس وڈ کاٹیج کے ملازم کی ہوٹل میں ٹھہری سیاح سے جنسی ذیادتی کی کوشش، غیرملکی سیاح غیرمحفوظ ہوگئے، امریکن سیاح کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا، غیرملکی سیاح کی جانب سے ہوٹل کے مالک کے خلاف بھی درخواست دی گئی جبکہ درخواست میں ہوٹل کی این او سی بھی کینسل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،
سی آئی ڈی نیوز ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے ملزم رضوان میسح ولد برکت میسح کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سی آئی ڈی نیوز اپ کو ملنے والی مبینہ اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے مالک اور دیگر ملازمین کے خلاف پہلے بھی کئی شکایات موجود تھیں،ناران میں پوری دنیا سے سیاح آتے ہیں،مگر ہوٹل سوئس وڈ کاٹیج کی انتظامیہ کی طرح کے ایسے لوگوں نے غیرملکی سیاحوں کے لئے یہ علاقے غیرمحفوظ بنانے شروع کردئیے ہیں،جبکہ دوسری جانب حکومت سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے، مگر ناران میں واقع ہوٹل مالکان اور ملازمین سیاحوں سے بدتہذیبی کی وجہ سے سیاحت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، حکومت کو فوری طور پر ایسے ہوٹل کے خلاف ایکشن لے کر اُن کو بند کردینا چاہئے تاکہ ٹوارزم انڈسٹری ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے، اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ ٹوارزم کو ایکشن لینا چاہئے تاکہ آئندہ سے ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں،امریکی سیاح خاتون کومیلہ ڈے گزشتہ دو روز سے سوئس وڈ کاٹیج ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں، جو مذکورہ واقع کے بعد ناران سے واپس چلی گئی ہیں،حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہوٹل پر چیک اینڈ بیلنس رکھے تاکہ ٹورزم انڈسٹری پر منفی اثرات پڑنے سے بچا جا سکے، سی آئی ڈی نیو اپ کی رپورٹ فیس پر شائع ہوتے ہی مختلف حلقوں سے ان ہوٹلز مالکان کا شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ایک ریڈر محمد حماد سواتی کا کہنا تھا کہ ابھی میری ہوٹل سٹاف سے بات ہوئی ہے اُن کے مطابق مذکورہ ملزم رضوان میسح نے صرف اس سیاح خاتون کو سیلفی کے لئے بولا تھا جس کا وہ برا مان گئیں، اور وہ پولیس اسٹیشن چلی گئی جہاں پر باقی کہانی کا پلاٹ بنایا گیا ہے
بشکریہ CID News UP (ناصر تنولی اینڈ ٹیم)
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP