حویلیاں صحتمند سرگرمیوں کے لئے نوجوان کھیلوں کو فروغ دیں علی خان جدون - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 3 November 2020

حویلیاں صحتمند سرگرمیوں کے لئے نوجوان کھیلوں کو فروغ دیں علی خان جدون



 

حویلیاں صحتمند سرگرمیوں کے لئے نوجوان کھیلوں کو فروغ دیں علی خان جدون

صحت مند سرگرمیوں کے لئے نوجوان علاقائی کھیلوں کو فروغ دیں،حکومت ہر ممکن تعاون اور مدد کرے گی، والی بال کا کھیل ہزارہ کے علاقائی کھیلوں میں پسندیدہ جانا جاتا ہے، جس کو عام کرنا چاہیئے،حویلیاں گراؤنڈ سمیت دیگر دیہاتوں میں چھوٹے گراؤنڈز کے لئے خصوصی فنڈنگ کریں گے،ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون، تحریک انصاف کے ضلعی صدر نثار صفدرخان اور دیگر نے حویلیاں کے نواحی علاقے بانڈی عطائی خان میں آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کہی، بانڈی عطائی خان میں منعقد ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، فائنل میچ میں سردار کلب دیوال منال اور جدون کلب بانڈی عطائی خان کے مابین کھیلا گیا، جوکہ جدون کلب بانڈی عطائی خان نے واضح برتری کے ساتھ فتح کا میڈل اپنے نام کرلیا،ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی حثیت سے شریک ہوئے،علی خان جدون اور نثارصفدر خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر علی خان جدون نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جوکہ ایک سپورٹس مین ہیں،اور کھیل کی اہمیت سے آگاہ ہیں،انہوں نے ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے واضح ہدایات دے رکھی ہیں،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کے علاقائی اور ثقافتی کھیلوں میں والی بال کی خصوصی اہمیت ہے جوکہ ایک چھوٹے گراؤنڈ میں بھی منعقد ہوسکتا ہے،اس کھیل میں ہزارہ کے نوجوانوں نے ملک بھر میں اپنا نام اور مقام پیدا کیا ہے، علی خان نے کہا کہ حویلیاں کمیٹی گراؤنڈ سیمت دیہاتوں میں موجود کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے خصوصی فنڈنگ کریں گے،انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور ٹورنامنٹ منعقد کرنے والی انتظامیہ کو کیش انعامات سے نوازا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages