ہری پور نجی ہسپتال کے ڈاکٹر نے معصوم بچے کی زندگی داؤ پر لگا دی - Haripur Today

Breaking

Sunday, 8 November 2020

ہری پور نجی ہسپتال کے ڈاکٹر نے معصوم بچے کی زندگی داؤ پر لگا دی



 

ہری پور نجی ہسپتال کے ڈاکٹر نے معصوم بچے کی زندگی داؤ پر لگا دی

تین سالہ معصوم زین کی زندگی شاہ فیصل ہسپتال نے داؤ پر لگا دی

ہری پور میں واقع شاہ فیصل ہسپتال کے اناڑی ڈاکٹر اور جملہ سٹاف نے معصوم بچے کی جان داؤ پر لگا دی، بچے کی حالت غیر ہونے پر ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل ہسپتال ہری پور میں دو روز قبل زین نامی بچے کو داخل کیا گیا، ڈاکٹر کے مطابق بچے کے مثانے میں انفیکشن تھا جو ابتدائی ادویات سے ہی ٹھیک ہوجانا چاہیے تھا مگر افسوس ایسا نہ ہوا، ڈاکٹر اور اناڑی سٹاف نے بچے کی جان کو داؤ پر لگا دیا، بچے کا پیشاب بند ہونے پر پرمیتھٹل پاس کیا جو صرف ایک قابل شخص ہی بڑی باریک بینی سے پاس کرسکتا ہے مگر یہاں بات قابلیت کی تھی ہی نہیں، اناڑی سٹاف کو معلوم ہی نہیں تھا کہ بچے اور بڑے شخص کی کتھیٹل میں زمین وآسمان کا فرق ہوتا ہے، پتلی اور نازک سی یورین کی نالی میں بڑوں کی کتھٹیل پاس کرکے بچے کا سارا یورینری ٹریک ہی متاثر کرڈالا، بچے کی حالت خراب ہونے پر بچے کو ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، تین سالہ معصوم بچہ موت وحیات کی کشمکش میں جھول رہا ہے، سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا محکمہ ہیلتھ سورہا ہے؟ اگر اس بچے کو کچھ ہوگیا تو اس کا زمہ دار کون ہوگا؟ ہری پور کی سماجی شخصیات نے ہری پور کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ایسے نجی ہسپتال جو لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے اُن کے خلاف باقاعدہ کاروائی کی جائے، یاد رہے کہ اس سے قبل یحیی ویلیفئیر ہسپتال  اور علامہ اقبال ہسپتال میں اس قسم کے واقعات ہوچکے ہیں، یہ وہ واقعات ہیں جن کی کوئی رپورٹ وغیرہ ہوئی ہے لیکن ایسے بہت سے ہزاروں واقعات ہورہے ہیں جوکہ کسی رپورٹ میں شامل نہیں ہیں

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages