ہزارہ میں ہنڈی اور انسانی سمگلنگ کا دھندہ عروج پر - Haripur Today

Breaking

Monday 2 November 2020

ہزارہ میں ہنڈی اور انسانی سمگلنگ کا دھندہ عروج پر

 



ہزارہ میں ہنڈی اور انسانی سمگلنگ کا دھندہ عروج پر

ہری پور اندورن شہر اور جی ٹی روڈ کے پلازوں میں ہنڈی اور غیرقانونی طور پر کرنسی کے لین دین کا دھندہ زور وشور سے جاری وساری، اس کے ساتھ ساتھ انسانی سمگلنگ کا دھندہ بھی جاری ہے مقامی پولیس اور FIAلمبی تان کرسوگئی، تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس اور ایف آئی اے کی لاپرواہی کے باعث ہری پور اندرون شہر، مین بازار، جی ٹی روڈ کے پلازوں اور دیگر جگہوں پر کھلے عام اور پوشیدہ طور پر انسانی سمگلنگ کے دھندہ عروج پر، اٹلی اور یورپ کے دیگر ممالک کے لئے بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں اور مستقبل کو داؤ پر لگایا جاتا ہے، اس سے قبل ہری پور کے متعدد نوجوان غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کی خواہش لئے اس دنیا سے کوچ کرچکے ہیں،اور متعدد لاکھوں روپے ان ایجنٹوں کے آگے پھنسا کر واپسی کے لئے دن رات ان کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں،بیرون ملک بھجوانے کے سہانے خواب دکھا کر نوسرباز فراڈئیے ان سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے لے کر ایران کے راستے غیر قانونی طور پر درجنوں لوگوں کو بھجواتے ہیں،جن میں سے اکثر FIAکے ہاتھوں گرفتار ہوجاتے ہیں یا باڈر پر مارے جاتے ہیں، اسی طرح اندرون شہر، مین بازار اور جی ٹی روڈ کے پلازوں میں غیرقانونی طور پر کرنسی کا دھندہ اور ہنڈی حوالے کے کاروبار بھی جاری ہے، FIAجب بھی کاروائی کرتی ہے تو لازمی طور پر انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار ہوتے ہیں لیکن ایک عرصہ سےFIAاور ہری پور کی مقامی پولیس خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے FIAہزارہ سرکل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages