پرچی جوئے کا کنگ رام پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
پولیس نے ملزم رام کو پانڈک میں جوئے کی محفل سے گرفتار کیا
ہری پور میں پرچی جوئے کا کنگ جوئے کی گیم کے دوران پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر موضع پانڈک میں جوئے کی گیم میں مشغول چالاک اور مشہور جواری، پرچی جوئے کا کنگ ملزم رام بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، جس کے بارے میں بارہا قومی اور لوکل اخبارات نے نشاندہی کی تھی اور ڈی پی او شہزاد نعیم بخاری کے دور میں متعدد بار اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی لیکن چالاک ملزم اپنے نمک حلالوں کی مخبری پر موقع سے جگہ تبدیل کرلیتایا زیرزمین چلا جاتا تھا مذکورہ ملزم کے بارے میں یہ بازگشت بھی ہے کہ ہری پور، پانڈک، رنگیلا روڈ، بابومحلہ، کانگڑہ کالونی سے اسلام آباد تک اس نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں لیکن کچھ منظور نظروں کی وجہ سے قانون کو ہمیشہ جل دے کر نکل جاتا تھا اور اس حرام کی کمائی سے قیمتی گاڑیوں، پرتعیش رہائش پانڈک تلوکر کے نوجوان نسل کو اس جوئے کی لت میں مبتلا کررکھا ہے، جن میں بیرون ضلع کے اکثر ہری پور میں رہائشی لوگ بھی شامل ہیں، اس ملزم کے بارے میں یہ بازگشت بھی عام ہے کہ قائداعظم کی تصویر والے کاغذ کے عوض میں کسی کی بھی وفاداری خرید سکتا ہوں اور خرید رہا ہوں،کوئی ہے جو مجھ پر ہاتھ ڈالے، مہینے کے ہر دسویں روز لیپ ٹاپ اٹھائے اپنے کسی چیلے کے ٹھکانے پر علی الصبح یا رات گئے پہنچ جاتا ہے اور پرچی جوا میچ، پرائزبانڈ اور دیگر قباحتوں سے کمائی اپنے منظور نظر میں تقسیم کرتا ہے، مذکورہ ملزم کے بیروزگار چیلے بھی بڑی ٹھاٹھ سے زندگی گزار رہے ہیں، یہ قانون کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں لیکن ایماندار افسروں کے لئے یہ کسی کیڑے سے ذیادہ نہیں، عوامی حلقوں نے ڈی پی او کاشف ذوالفقار سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ باریک بینی سے ملزم کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جائے تو نہ صرف پانڈک کے مکینوں کے لئے اطمینان ہوگا بلکہ ضلع بھر کے جواریوں کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔یاد رہے کہ پولیس کی پانڈک میں اس کاروائی کے دوران 08جواری گرفتار ہوگئے تھے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP