ڈیرہ اسماعیل خان چنگ چی رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں گرگیا - Haripur Today

Breaking

Monday 9 November 2020

ڈیرہ اسماعیل خان چنگ چی رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں گرگیا

 

ڈیرہ اسماعیل خان چنگ چی رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں گرگیا

ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ پروآکی کی حدود گاؤں جھنگی کے قریب چنگ چی لوڈر رکشہ ڈرائیورسے بے قابو ہوکر سی آربی سی نہر میں گر گیا،شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے والے  10کے قریب افراد جن میں بچے، عورتیں بھی ڈوب گئے، 4خواتین کی نعشوں سمیت 2خواتین، ایک بچے اور لوڈر ڈرائیور کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا، دیگر کی تلاش کے لئے مقامی افراد کی اپنی مدد آپ کے تحت کاروائیاں جاری، تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کے علاقہ شاہ اجمل کے رہائشی 10افراد کے قریب جن میں بچے اور خواتین چنگ چی لوڈر رکشہ پر شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گاؤں سڑہ گرہ جارہے تھے کہ جھنگی کے مقام پرلوڈر رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر CRBCنہر میں جاگرا، جس سے خواتین اور بچوں سمیت 10افرادنہر میں ڈوب گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کردیں،اور نہر سے 4خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں، مقامی افراد کے مطابق رکشہ ڈرائیور، دو خواتین اور ایک بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک دیگر افراد کی تلاش جاری ہے

 

1 comment:

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages