حساس ادارے کاملازم بن کر لوٹنے والے نوسرباز کی شناخت ہوگئی
حساس ادارے کا ملازم بن کر لوٹنے والے نوسرباز کی شناخت ہوگئی، سجاد شاہ نامی شخص نے چند روز قبل ایک مذہبی و روحانی شخصیت کو نو تولے سونے سے محروم کردیا تھا، چند روزہ تحقیق کے نتیجے میں نوسرباز سجاد شاہ کو شجرہ کھنگال لیا گیا سجاد شاہ موضع درویش ہری پور کا رہائشی ہے اور ان دنوں ایبٹ آباد میں رہائش پذیر ہے، مذکورہ نوسرباز نے اٹک، راولپنڈی، ہری پوراور دیگر اضلاع کے پولیس اسٹیشن میں بھی درج کئی مقدمات میں مطلوب ہے اور ملزم تھانہ خانپور میں بھی مطلوب ہے، مذکورہ نوسرباز سجاد شاہ کے خلاف مختلف دفعات جن میں دھوکہ دہی، نوسربازی، فراڈ اور خود کو احساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنا سمیت کئی اور دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خانپور حلقے کی مذہبی اور روحانی شخصیت پیر احسان علی شاہ اور ان کے اہل خانہ کو احساس ادارے کا میجر بن کر زیراستعمال نو تولہ سونے سے محروم کرنے والا نوسرباز سجادشاہ نامی شخص کی شناخت ہوگئی ہے،جو سابقہ درویش کمال موہڑہ ہری پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور اپنے انہی اعمال کی وجہ سے اپنے اہلخانہ کے لئے ننگ جہاں بن گیا، جس کی وجہ سے اس کے تمام عزیز واقارب نے اس سے قطع تعلق کرلیا اور اس کو موضع درویش سے دیس نکالا مل گیا تھا، یہ یاد رہے کہ مذکورہ فراڈیا ہری پور، اٹک، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں بھی جعلی سازی کی مختلف وارداتیں کرچکا ہے جس پر اس کو سزا بھی ہوئی ہے اور پولیس کو کئی ایک کیسز میں مطلوب بھی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP