مانسہرہ دن دیہاڑے ٹیکسی ڈرائیور قتل - Haripur Today

Breaking

Wednesday 25 November 2020

مانسہرہ دن دیہاڑے ٹیکسی ڈرائیور قتل


 

 

 

مانسہرہ دن دیہاڑے ٹیکسی ڈرائیور قتل

مانسہرہ میں کالج دوراہا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے الائی کا رہائشی محمدآصف ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا، محمد آصف ولد نوررحمان الائی کا رہائشی تھا اور وہ اپنی گاڑی لے کر شنکیاری کی طرف جا رہا تھا کہ کالج دوراہا کے قریب ٹیکسی میں بیٹھے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہوگیا۔ مقتول ٹیکسی ڈرائیور کی عمر پنتیس سال تھی، قتل کرنے کے بعد نامعلوم قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ سٹی مانسہرہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مرحوم ڈرائیور آصف الائی کا رہائشی تھا اور ابھی شنکیاری میں مقیم تھا۔ مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages