ہری پور ایکسیڈنٹ ایک جاں بحق چھ زخمی - Haripur Today

Breaking

Friday 27 November 2020

ہری پور ایکسیڈنٹ ایک جاں بحق چھ زخمی

 


 

ہری پور ایکسیڈنٹ ایک جاں بحق چھ زخمی

ہری پور کے علاقے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود جی ٹی روڈ سرائے گدائی کے پل پر کیری بولان اور پراڈو میں تصادم، ایک خاتون جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے حادثے کے بعد زخمیوں اور نعش کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کردیا گیا، حادثے کی رپورٹ تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں درج کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ سرائے گدائی پل پر تیز رفتار پراڈو گاڑی نمبر5784اور کیری ڈبہ نمبر255کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون صابرہ بی بی زوجہ مسعود الرحمن  عمر 56سال ساکنہ بھرتھال جان کی بازی ہار گئیں جبکہ کیری میں سوار مسعود خان ولد محبوب الرحمن سکنہ بھرتھال، مقبول الہی ولد محمدیوسف سکنہ مکھن کالونی، تعظیم بی بی زوجہ مقبول الہی عمر60سال سکنہ مکھن کالونی، سونیا بی بی زوجہ حمزہ عمر 21سال سکنہ بھرتھال اور پراڈو میں سوار لیاقت عباسی ولد زرداد عباسی سکنہ نواں شہر ایبٹ آباد اور نثار خان ولد شیرخان سکنہ سلطانپور زخمی ہوگئے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ ضرور کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا، حادثے کی رپورٹ تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی، حادثہ تیزرفتار ی اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages