ہری پوربیرون ملک نوجوانوں کو لالچ دے کر لوٹنے والا گروہ سرگرم عمل
ہری پور کے محلہ روشن آباد میں بیرون ملک روزگار کا لالچ دے کر غریب نوجوانوں کو لوٹنے والا گروہ متحرک، متعدد بیروزگار نوجوانوں کو پھکی دے دی گئی، عوام علاقہ نے نوسرباز گروہ کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق روزنامہ جیوہزارہ کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں اظہارخیال کرتے ہوئے عوامی اور سماجی حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ہم لو گ پہلے ہی کرونا کی وجہ سے پریشان ہیں اور ہمارے نوجوان بچے بیروزگار ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں پر بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر ایک گروہ متحرک ہوگیا ہے یہ نوسرباز گروہ نوجوانوں کو یورپ اور دیگر ممالک میں لے جانے کا جھانسہ دیتا ہے اور نوجوانوں سے مختلف رقوم ہتھیا رہا ہے، باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک کئی نوجوان اس نوسرباز گروہ کے ہتھے چڑھ کر اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو چکے ہیں،نہ صرف محلہ روشن آباد کے لوگوں کولوٹا جارہا ہے بلکہ دیگر اردگرد کی آبادیوں کے نوجوان بھی اس گروہ کا شکار ہوچکے ہیں،ادھر سنجیدہ عوامی حلقوں نے اس گروہ کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے حکومت ایسے نوسربازگروہ کوعبرتناک سزا دے تاکہ آئندہ کوئی بھی غریب بے روزگار نوجوانوں کو جھانسہ دینے کی جرات نہ کرسکے، متاثرہ نوجوانوں کے والدین نے ڈی سی ہری پور اور ایف آئی اے ہزارہ ریجن سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گروہ کو گرفتارکرکے ہمیں فوری انصاف مہیا کیا جائے، اس سے قبل بھی متعدد بار نشاندہی کی جاچکی ہے کہ ہری پور شہر میں مختلف ایجنٹ رومانیہ اور دیگر ممالک کے ویزوں کا جھانسہ دے کر لوگوں کولوٹنے میں مصروف عمل ہیں،FIAہزارہ ریجن اور مقامی پولیس کی خاموشی معنی خیز ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP