ایبٹ آباد احساس ادارے کا اہلکارظاہر کر کے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
ایبٹ آبادمیں خود کو احساس ادارے کا اہلکارظاہر کرکے کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کوبلیک میل کرنے والا شخص تھانہ کینٹ کے اہلکاروں نے دھر لیا، تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ کے ملازم سردار آصف نے تھانہ کینٹ پولیس کو بتایا کہ وہ بمعہ کینٹ بورڈ عملہ منڈیاں میں انکروچمنٹ کے خلاف کروائی کرکے ضبط شدہ سامان کے ساتھ آفس پہنچے تو ایک شخص ہارون نامی آفس میں آیا اور اپنا تعارف ایک احساس ادارے کی حثیت سے کرایا اور دھمکیاں دینے لگا جس پر احساس ادارے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس نام کے کسی بھی شخص سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا، جس پر تھانہ کینٹ پولیس سے رابطہ کیا گیا، پولیس نے ہارون نامی شخص کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ میں منتقل کردیا، جہاں اس کی شناخت ہارون ولد اسرار قوم قریشی سکنہ چاندنی چوک سپلائی کے نام سے ہوئی،اپنے آپ کو جھوٹا سرکاری افسر ظاہر کرنے پرملزم کے خلاف دفعہ 170کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور ملزم کو جیل منتقل کردیا گیا
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP