ڈیرہ اسماعیل خان رکشہ حادثہ جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہوگئی
ڈیرہ اسماعیل خان میں CBRCنہر حادثہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ۲۲ ہوگئی، ڈوبنے والوں میں آٹھ خواتین اور۴۱ بچے شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے سرحدی علاقے بستی شاہ جمال جھنگی کے قریب شادی کی تقریب سے واپس جانے والے بدقسمت خاندان کا لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر چشمہ رائٹ بینک کینال میں جاگرا تھا، حادثے میں 28افراد ڈوب گئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن ریسکیو آپریشن جاری رہا جو آج مکمل ہوگیا ہے، آپریشن کے پہلے دن 4نعشیں جبکہ دوسرے روز 15نعشیں اور باقی نعشیں آج ریکور کرلی گئی ہیں پہلے روز ڈوبنے والوں میں سے 6افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا، جبکہ رکشہ کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا،لوڈر رکشہ تیزرفتاری کے باعث اور ذیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے بے قابوہوکر نہر میں جاگرا تھا، عینی شاہدین کے مطابق ایک ہی لوڈر رکشہ میں سوار کم وبیش 29افراد سوار تھے جن میں ذیادہ بچے اور عورتیں تھیں،یہ رکشہ جب CRBCنہر کے کنارے پہنچا تو بے قابو ہوکر نہر میں جاگرا تھا، اس حادثہ کے وقت ڈرائیور نے اپنی تین سواریوں کے ساتھ جان بچا لی تھی، مگر بعد میں عوامی غم و غصے کی وجہ سے جائے حادثہ سے فرار ہوگیا تھا، انتظامیہ کے مطابق ریسکیوٹیموں نے پہلے روز چار نعشیں نکال لی تھیں اور دوسرے روز پاک فوج اور ڈی جی خان کی ریسکیو1122کی مدد سے 15نعشیں مزید نکالی گئیں، اور آج تیسرے روز تین مزید نعشیں نکال کر آپریشن کو مکمل کرلیا گیا، تمام مل جانے والی نعشوں کو نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد ان کو آبائی گاؤں میں دفنا دیا گیا
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP