اسلام آباد میں تین غیرملکی خواتین کو حراساں کرنے کا واقعہ - Haripur Today

Breaking

Sunday, 8 November 2020

اسلام آباد میں تین غیرملکی خواتین کو حراساں کرنے کا واقعہ

 


 

اسلام آباد میں تین غیرملکی خواتین کو حراساں کرنے کا واقعہ

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہائیکنگ کے لئے جانے والی تین غیرملکی خواتین کو سنیاڑی جنگل نامعلوم افراد نے ہراساں کیا اور خواتین کے شومچانے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کے بعد دو خواتین راستہ بھٹک کر ہری پور کی حدود میں داخل ہوگئیں، بعدازاں تینوں خواتین کو تھانہ کوہسار میں بحفاظت پہنچا دیا گیا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز اسلام آباد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی ٹیمیں جنگل میں سرچ آپریشن کررہی ہیں اور جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے، پولیس ذرائع کے مطابق خواتین کا تعلق اٹلی، ناروے اورترکی سے بتایا جاتا ہے، اٹلی اور ترکی سے تعلق رکھنے والی خواتین اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت سے متعلق تنظیم ایف اے او میں ملازمت کرتی ہیں جبکہ ناروے سے تعلق رکھنے والی خاتون عالمی ادارہ صحت ڈبلیوایچ او میں ملازمت کرتی ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ناران میں ایک ہوٹل کے عملے کی جانب سے امریکی سیاح خاتون کے ساتھ جنسی ذیادتی کی کوشش کی گئی تھی، جس پر ملزم کو گرفتارکرلیا گیا تھا، مذکورہ واقعات سے سیاحت کو اور پاکستان کا دنیا بھر کا امیج خراب ابھر کر سامنے آئے گا، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سیکورٹی ایجنسیاں اور سیاحتی ادارے ہر اقدام کو اپنانے کی کوشش کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages