ایبٹ آباد خاتون کی تین افراد پر اغوا کی دعویداری - Haripur Today

Breaking

Saturday, 7 November 2020

ایبٹ آباد خاتون کی تین افراد پر اغوا کی دعویداری

 


ایبٹ آباد خاتون کی تین افراد پر اغوا کی دعویداری

ملزم تین ماہ قبل اغوا کرکے تونسہ شریف لے گیااور جنسی ذیادتی کا نشانہ بناتا رہا

ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ باغ بانڈی کی خاتون کو تین ماہ اغوا کرکے جنسی ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے، علاقہ جوڈیشنل مجسٹریٹ فرمان علی نے باغ بانڈی کی رہائشی مغویہ کا بیان ریکارڈ کیا، مغویہ نے تین ملزمان پر دعوے داری عائد کی، اس ضمن میں مسماۃ (س) ساکنہ بانڈی میرا نے عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ تقریبا دو ماہ قبل ملزم شفیق میرے گھر آیا جب میں چائے بنانے اور خود بچے کو لے کرواش روم گئی تو مذکورہ چائے دی اور خود بھی پی جس کے بعد بے ہوش ہوگئی، ہوش آنے پر دیکھا تو میں نامعلوم کیری ڈبہ میں تھی اور ملزم نے مذکورہ دوسرے ملزم خورشید سے فون پر رابطہ کیا اور خورشید نے اپنے بھائی شکیل سے رابطہ کیاجو میرے پاس آیا اورشفیق ملزم کو رقم کرایہ اور خرچہ دیا، جوکہ ملزم شفیق کیری گاڑی کے ذریعے ہری پور لے گیا، ملزم خورشید ہری پور سے تونسہ شریف لے جاکر عرصہ تین ماہ زناکاری کرتا رہا، تین یوم قبل میرے خاوند کو پتہ چلااور تونسہ شریف سے ہمراہ بچوں کے لے آیا، لڑکی نے تینوں ملزمان کے خلاف دعویداروں اورمیڈیکل کروانا چاہتی ہوں،جس پر تفتیشی افسر ہمراہ لیڈی کانسٹیبل میڈیکل کے لئے لے گیا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages