ابوظہبی میں داخل ہونے کے لئے نئے قواعد وضوابط، اطلاق کل سے ہوگا
ابوظہبی کے کرائسسز، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے ابوظہبی میں داخلے کے لئے شرائط میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے قواعد وضوابط کا اطلاق کردیاگیا، نئی شرائط کے مطابق 8نومبر سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے رہائشیوں اور سیاحوں کو داخلے کے لئے کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی، اور پھر ابوظہبی میں داخلے کے 4یا 4سے ذیادہ دن قیام پر انہیں چوتھے دن دوبارہ کرونا کا PCRٹیسٹ کروانا ہوگا،اور اگر وہ چار دن سے ذیادہ قیام کرتے ہیں مثلا آٹھ دن تو انہیں آٹھویں دن انہیں کورونا کا ایک اور ٹیسٹ کروانا ہوگا، یہ یاد رکھیں کہ جب آپ ابوظہبی میں داخل ہوں گے تو وہ آپ کا پہلا دن تصور کیا جائے گا۔ابوظہبی میں اس سے پہلے یہ شرائط تھیں کہ یہاں پر داخل ہونے والے افراد کو اگر چھ دن یا اس سے ذیادہ قیام کرنا مقصود ہوتوانہیں چھٹے روزکورونا کا PCRٹیسٹ کروانا ہوتا تھا لیکن اب اس شرط میں توثیق کردی گئی ہے، اب ابوظہبی میں داخلے کے چوتھے روز دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، مثال کے طور پر اگر آج 7نومبر کو آپ ابوظہبی میں داخل ہوئے ہیں تو یہاں پر داخلے کے وقت آپ کے پاس کرونا کا نیگٹیو ٹیسٹ ہونا ضروری ہے اس کے بعد 11نومبر کو آپ کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروانا مقصود ہوگا، اس کے بعد پھر اگر اس سے ذیادہ دن آپ قیام کرتے ہیں تو آپ کو 15نومبر کو دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، اگر آپ مذکورہ شرائط پر عمل پیرا نہیں ہوں گے تو آپ پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، ابوظہبی جانے والے جتنے بھی آدمی ہیں ان کو باڈر پر کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی، ابوظہبی باڈر پر دو طرح کی منفی رپورٹ قبول کی جاتی ہے، ان ٹیسٹوں میں ناک، کان یا گلے سے نمونہ لیا جاتا ہے اور دوسرا ٹیسٹ ڈی پی آئی ہے جس میں کورونا کی تشخیص کے لئے خون کا نمونہ لیا جاتا ہے اور پھر اس خون کا لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کی رپورٹ پانچ منٹ میں آجاتی ہے۔ ان دو میں سے کسی ایک ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کرکے آپ 48گھنٹوں کے اندراندر ابوظہبی داخل ہوسکتے ہیں،لیکن یہ چیز یاد رہے کہ ابوظہبی میں قیام کے دوران چوتھے اور آٹھویں دن کروائے جانے والے ٹیسٹ صرف PCRٹیسٹ ہونگے، درج ذیل مراکز سے آپ کرونا کے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں، دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے ٹیسٹ کروانے کے لئے 800342پر کال کریں اس میں ٹیسٹ کی فیس 150درہم ہوگی، ابوظہبی SEHAسے ٹیسٹ کروانے کے لئے 8001717پر کال کریں اس میں ٹیسٹ کی فیس 250درہم ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت سے ٹیسٹ کروانے کے لئے 80011111 پر کال کریں آپ کا ٹیسٹ مفت ہوگا۔
دبئی میں PCRٹیسٹ درج ذیل مراکز پر کئے جاتے ہیں
ال اہلی کلب، النصر کلب، ہماریہ، مجلس الرشیدیہ، مجلس الجمرہ، مال آف ایمریٹس، میردیف سٹی سنٹر، ڈیرہ سٹی سنٹر، سٹی والک، یہ یاد رکھیں کہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے کچھ مراکز بھی کورونا ٹیسٹ کرتے ہیں لیکن اس کے لئے آپ کو 800342پر ٹیلی فون کرنا ہوگا،
ابوظہبی میں کرونا کے PCRٹیسٹ مندرجہ ذیل مراکز میں کئے جاتے ہیں
زید سپورٹس سٹی، الوتہاب اسکرینگ سنٹر، الباہیہ سکریننگ سنٹر، الشمخہ اسکرینگ سنٹر، ابوظہبی کارنیش، اشارج سکریننگ سنٹر العین اور الظفرہ (ویسٹرن ریجن) میں درج زیل مراکز پر PCRٹیسٹ کی سہولت موجود ہے، مدینہ زید، غیاثی، المیراف، السلح، لیوا، دلما اسکرینگ سنٹرسے ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔
شارجہ میں درج ذیل سنٹرز سےPCRٹیسٹ کروایا جاسکتا ہے
گالف اینڈ شوٹنگ کلب، السجا شاپنگ سنٹر، الغرب پولیس اسٹیشن کے پاس القاسمیہ میں واقع خیمہ لیبارٹری سے
واست ہیلتھ سنٹر، شارجہ ہیلتھ سنٹر، لو، الوہیا ہیلتھ سنٹر، الذید ہیلتھ سنٹر، القاسمی ہسپتال، کویت ہسپتال
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP