تھانہ سٹی ہری پور کی کاروائی متعدد جواری گرفتار - Haripur Today

Breaking

Saturday 7 November 2020

تھانہ سٹی ہری پور کی کاروائی متعدد جواری گرفتار

 


 


 

تھانہ سٹی ہری پور کی کاروائی متعدد جواری گرفتار

ہری پور تھانہ سٹی پولیس کا قماربازوں کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر افتخار احمد سواتی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ہری پور کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ حدود پانڈک میں جواری جوا کھیلنے میں مصروف عمل ہیں، جس پر ایس ایچ او صدیق شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے والا 8ملزمان دلاور خان ولد ممتاز خان، یاسر ولد ظہورالدین، عمرخان ولد اکبرخان، عمران خان ولد آغا خان ساکنان پانڈک، شمروز ولد عبدالغفار، وحید احمد ولد عبدالوہاب ساکنان تلوکر، زاہد اقبال ولد گل زمان سکنہ محلہ سوہا ہری پور اور عامر شہزاد ود اخترزمان سکنہ دوبندی مکھن والی کو گرفتار کرکے جواریوں کے زیرقبضہ سے 39ہزار 500روپے، تلاشی کے دوران 09عدد موبائل فون اور ایک عدد جوڑی تاش برآمد کرکے قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی درویش میں SHOصدیق شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے جواریوں کو گرفتارکرلیا تھا

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages