کوٹ نجیب اللہ حاضری نماز مقابلے کی اختتامی تقریب - Haripur Today

Breaking

Monday, 30 November 2020

کوٹ نجیب اللہ حاضری نماز مقابلے کی اختتامی تقریب

 


کوٹ نجیب اللہ حاضری نماز مقابلے کی اختتامی تقریب

ہری پور کے نواحی میں واقع کوٹ نجیب اللہ میں چالیس روزہ حاضری نماز مقابلہ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق کاوش ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کوٹ نجیب اللہ میں زیر تعمیر مسجد عثمانیہ و بیسٹ ہینڈز اسلامک سنٹر میں پانچ سال سے سولہ سال کے بچوں کے لئے چالیس روزہ حاضری نماز مقابلہ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ کی چیدہ شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کے حسن کو دوبالا کردیا، تقریب میں ہری پور یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے چئیرمین، پاکستان پی ٹی وی سے نوجوان صحافی صبوخ سید، کاوش ویلفئیر سوسائٹی کے چیئرمین جناب ریاست علی، محمدآصف سابقہ نائب ناظم، حاجی محمداقبال اور کثیرتعداد میں اہل محلہ اور دیگر لوگوں نے شرکت کی، تمام لوگوں نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی، کاوش ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے بچوں میں انعامات، سرٹیفکیٹس اور میڈلز تقسیم کئے گئے بیسٹ ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے پہلی پوزیشنز لینے والوں کو سائیکلوں اوردیگر انعامات سے نوازا گیا، امامہ پراپرٹی کے وقاص احمد اور ان کی ٹیم کی طرف سے بچیوں میں گرم کپڑوں کو تقسیم کیا گیا، تقریب کے اختتام میں بیسٹ ہیڈز کے چئیرمین کلیم الرحمن بن فضل الرحمان کی جانب سے حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا اور حاضرین کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین اور اہل محلہ کی جانب سے ایسا مقابلہ منتخب کرنے پر داد تحسین کے الفاظ یوں کہے گئے کہ ”انتظامیہ کی جانب سے ایسے مقابلے کروانا بچوں کو نمازی بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے اور بلاشبہ ان کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں“۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages