معمولی تلخ کلامی کرنے پر کنڈیکٹر کو قتل کرنے والا گرفتار - Haripur Today

Breaking

Sunday, 15 November 2020

معمولی تلخ کلامی کرنے پر کنڈیکٹر کو قتل کرنے والا گرفتار



معمولی تلخ کلامی کرنے پر کنڈیکٹر کو قتل کرنے والا گرفتار

تعجب نامی اڈہ منشی نے توں تکرار پر اسامہ کے سر میں پتھر دے مارکر قتل کردیا تھا

مانسہرہ کے نواحی علاقے تھانہ بٹل کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر کنڈیکٹر کوقتل کرنے والا اڈہ منشی گرفتار، تعجب نامی اڈہ منشی نے توں تکرار پر اسامہ کے سر میں پتھر مارکرقتل کردیا تھا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بٹل کی حدود میں ادہ منشی اور کنڈیکٹر اسامہ کے مابین کسی بات پر توں تکرار ہوئی تو اڈہ منشی تعجب خان نے طیش میں آکر اسامہ کے سر میں پتھر دے مارا جس کے باعث نوجوان اسامہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تاہم ملزم تعجب خان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا تھا، تھانہ بٹل کے ایس ایچ او لیاقت شاہ نے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم تعجب خان کو گرفتارکرلیا اور ملزم کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

بٹل میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages