عارف کشمیری قتل کیس کے نامزدملزم سے پولیس نےچھ لاکھ روپے برآمد کرلئیے
عارف کشمیری کے ورثائ پر پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد
مانسہرہ کی حدودشنکیاری میں عارف قتل کیس پولیس نے مقتول کے ملازم سے چھ لاکھ روپے برآمد کرلئے، ورثائ کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار، باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق شنکیاری پولیس نے عارف کشمیری کے قتل کے بعد اس کے ملازم عمر سے مزید چھ لاکھ روپے برآمد کرلئے ہیں جبکہ اس سے قبل ملزم عمیر سے پچیس ہزار روپے برآمد کئے تھے ، جبکہ دوسری جانب عارف کشمیری کے ورثائ نے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس صیحح سمت میں تفتیش نہیں کررہی ہے، عارف کشمیری کے قتل میں ملوث قاتل عمیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے اختتام پر آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، گرفتار قاتل کی جانب سے اصل وجہ آج سامنے لائی جائے گی ، ذرائع کے مطابق گرفتار قاتل عمیر نے عارف کشمیری کو قتل کرنے کا اقبال جرم کرلیا ہے، مگر قاتل نے قتل کی جو وجہ پولیس کو بتائی ہے وہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی ہے ، مانسہرہ پولیس صحافیوں سے عدم تعاون کا مظاہرہ کررہی ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP