عارف کشمیری قتل میں گرفتار سولہ سالہ ملزم کا اعتراف جرم
عارف کشمیری بلائنڈ ایسوسی ایشن کے رہنما تھے، میں نے عارف کشمیری کو اکیلے ہی قتل کیا
مانسہرہ عارف کشمیری کے قتل کے جرم میں گرفتار سولہ سالہ ملزم منیب نے قتل کا اعتراف جرم کرلیا، ملزم نے اکیلے ہی قتل کیا اور کوئی ساتھ ملوث نہیں تھا، ڈی ایس پی شنکیاری کی پریس کانفرنس، ملزم سے چھ لاکھ چوبیس ہزار روپے برآمد کرلئے گئے، تفصیلات کے مطابق شنکیاری بلال پلازہ میں قتل ہونے والے بلائنڈ ایسوسی ایشن کے رہنما عارف کشمیری کے قتل میں گرفتار ملزم منیب ولد احسان نے دوران ریمانڈ عارف کشمیری کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے اس حوالے سے ڈی ایس پی شنکیاری طاہر قریشی اور ایس ایچ او قاضہ ماجد نسیم نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے عارف کشمیری کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم منیب نے دوران ریمانڈ اپنے جرم کا اقرارکرلیا ہے اور مکمل تفتیش ہونے کے باوجود ایک ہی بیان پر ڈٹا ہوا ہے کہ قتل میں اکیلے خود ہی کیا ہے میرے ساتھ اس فعل میں کوئی ملوث نہیں ہے میں نے اکیلے ہی مقتول کے سر میں لنگری ماری اور ہتھوڑے کے وار کئے، بعدازاں پیچ کس کے وار مقتول پر کئے، ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزم سےآلہ قتل اور دوسرے ملازم عمیر سے چھ لاکھ چوبیس ہزار روپے ، ایک سونے کا ہار اور ایک انگوٹھی بھی برآمد کرلی ہے،
جبکہ عارف کشمیری کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ہمیں مانسہرہپولیس کی تفتیش پر عدم اطمنیان ہے کیونکہ وہ پائیدار تفتیش نہیں کررہی ہے اور نہ ہی ہم لوگوں سے کسی طرح کا تعاون کیا جارہا ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP