حویلیاں مریم نواز کا سرزمین ہزارہ پر شاندار استقبال کریں گےنلوٹھہ - Haripur Today

Breaking

Sunday 15 November 2020

حویلیاں مریم نواز کا سرزمین ہزارہ پر شاندار استقبال کریں گےنلوٹھہ


حویلیاں مریم نواز کا سرزمین ہزارہ پر شاندار استقبال کریں گےنلوٹھہ

حویلیاں ، اپنے قائد کی عظیم بیٹی مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا سرزمین ہزارہ آمد پر مسلم لیگ ن کی یوتھ ونگ بھرپور انداز میں استقبال کرےگی، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے حویلیاں پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ نومبر کو مانسہرہ میں ہونے والے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے ہزارہ بھر کی یوتھ ونگ متحرک ہوچکی ہے اور اپنی قائد مریم نواز کو ہری پور ، حویلیاں،ایبٹ آباد اور مانسہرہ موٹروے انٹرچینج پر یوتھ ونگ کے جوان استقبال کریں گے ، سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کا بوریابستر گول ہوگیا ہے اب دھکا لگانے کی دیر ہے، اس نااہل حکومت کو جنہوں نے قوم کو سبزباغ دکھائے اور اب ملک میں غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری پورے عروج پر آچکی ہے

 


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages