راوالاکوٹ محکمہ برقیات کا سٹورکیپر صادق کھوکھرسمگل کرتے ہوئے گرفتار
راوالاکوٹ (عبدالوہاب علی) محکمہ برقیات راوالاکوٹ میں تعینات سٹورکیپر ٹرانسفارمر اور تاریں راولپنڈی سمگل کرتے ہوئے گرفتار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صادق کھوکھر ہمراہ دیگر دو ملزمان کے ٹرانسفارمر اورتاریں راولپنڈی کو سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے، موصوف کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے، صادق کھوکھر کے محکمہ برقیات میں گریڈ7کے سٹورکیپر تھے، ان کی راولپنڈی /اسلام آباد میں کروڑوں مالیت کی ایک کوٹھی اور تین پلاٹ جبکہ راوالاکوٹ میں ایک عدد مکان کے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں،صادق کھوکھر ضلع حویلی کے گاؤں چھانجل کے رہائشی ہیں اور آبائی گاؤں میں بھی کروڑوں روپوں مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں،موصوف بڑے سخی دل انسان کے مالک ہیں کہوٹہ میں اکثر ہونے والی تقریبات کا خرچہ خود برداشت کیا کرتے تھے، عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے بہت سے کرپٹ ٹولے اس محکمہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جوکہ دیگر سامان بھی گجرانوانہ لے جا کر بیچتے ہیں۔
Thank you
ReplyDelete