ہری پور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی افتخارخان معطل
تھانہ کھلابٹ کی حدودمیں ہونے والے تہرے قتل کیس کے ملزمان سے مبینہ دوستی رکھنے پر DIGہزارہ نے معطل کیا
ہری پور میں فرائض میں غفلت اور مبینہ ملزمان کے ساتھ دوستی پر ڈی آئی جی ہزارہ نے آئی جی خیبرپختونخواہ کے حکم پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر افتخارخان سواتی کو معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق مبینہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی ہزارہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر افتخار خان سواتی کو معطل کردیا مبینہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی کو فرائض میں غفلت بھرتنے اور تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈوئیاں میں ہونے والے تہرے قتل کیس کے ملزمان کے ساتھ دوستی رکھنے پر معطل کیا گیا۔
مبینہ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈوئیاں آبی میں ہونے والے تین قتل کیس میں ملزمان سے سازباز کا الزام تھا، ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈوئیاں آبی میں ہونے والے تین قتل کیس کے ملزمان طاہر وغیرہ سے سازباز کرتے ہوئے قتل کے مقدمے کو کمزور کرنے کے ساتھ ضلع بھر میں جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہونے پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر افتخارخان سواتی کو معطل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈوئیاں آبی میں تہرے قتل کے مدعیان نے انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ثناء اللہ عباسی کو ہری پور پولیس کی طرف سے قتل کے مقدمے میں غیرجانبدرانہ انکوائری کے خلاف درخواست دی تھی جس پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر افتخارخان سواتی کو معطل کیا گیا ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP