پاکستان میں روزانہ گیارہ جنسی ذیادتی کیسز ہوتے ہیں - Haripur Today

Breaking

Friday 13 November 2020

پاکستان میں روزانہ گیارہ جنسی ذیادتی کیسز ہوتے ہیں

 


پاکستان میں روزانہ گیارہ جنسی ذیادتی کیسز ہوتے ہیں

پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر گیارہ جنسی ذیادتی کے کیسز ہوتے ہیں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چھ سالوں کے دوران ملک بھر میں جنسی ذیادتی کے بائیس ہزار سے زائد واقعات پولیس میں رپوٹ ہوئے ہیں،تاہم سزا صرف 77ملزمان کو ہوئی ہے، یعنی 0.3فیصدملزمان کیفرکردار تک پہنچے ہیں،2015سے اب تک مجموعی طور پر جنسی ذیادتی کے 22ہزار 37کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جبکہ 4ہزار60مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں،جن میں سے 77ملزموں کو سزا ہوئی ہے جبکہ 18فیصد کیسز ہی پراسکیویشن کی سطح پر پہنچ پائے ہیں،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاشرتی دباؤ اور نظام میں خامیوں کے باعث جنسی ذیادتی کے صرف 41فیصد کیسز ہی پولیس کو رپورٹ کئے جاتے ہیں۔

اسی تناسب میں گیارہ ریپ کے پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں، جبکہ بنگلہ دیش میں 2019سے اب تک صرف 1000ریپ کے کیسز ہوئے ہیں، اور انڈیا میں 88ریپ کے کیس روزانہ کی بنیاد پر رجسٹرڈ ہوتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے پاکستان میں اسلامی شرعی قانون کو نافذ کیا جائے تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے بچایا جاسکے

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages