نملی میرا کے نوجوان پر وحشیانہ تشدد، پولیس خاموش تماشائی
ایبٹ آباد کے نواحی علاقے نملی میرا کے رہائشی نوجوان پر بدترین تشدد، سراور آبروں کے بال کاٹ دیئے گئے، نوجوان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں، غریب انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق نملی میرا ضلع ایبٹ آباد کے رہائشی نوجوان شیراز ولد بشیر نے بتایا کہ مجھے دو افراد جہانگیر اورشمریز نے اغوا کیا، اس دوران موبائل فون اور نقد رقم بھی چھین لی اور مزاحمت پر میرے سر کے بال بھی کاٹ لیئے، ان کاالزام تھا کہ لڑکی کو بچانے میں تیرا اہم کردار رہا ہے، اغوا کے دوران ان دونوں نے میرے اوپر بدترین تشدد کیا، شیراز کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے میں ایک غریب آدمی ہوں، میرے ساتھ انصاف کیا جائے، ملزمان انتہائی بااثر ہیں اور بے گناہ ہم لوگوں پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، جبکہ ہم لوگوں نے بگنوتر پولیس کو بھی درخواست دی ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی کاروائی سرانجام نہیں دے رہے ہیں،ہم ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی آئی جی ہزارہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP