راہزن
سوزوکی ڈرائیور سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار
راہزن سوزوکی ڈرائیور سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار
ہری پور کے تھانہ صدر کی حدود پنڈہاشم خان کے قریب راہزنی کی واردات، موٹرسائیکل سوار راہزنوں نے سوزوکی ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپوں کی نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ضلع ہری پور میں وارداتوں کا سلسلہ تواتر سے جاری، پولیس مکمل طور پر ناکام ہوگئی، گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود پنڈہاشم خان سوکا میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں راہزنوں نے گن پوائنٹ پر وحیدالرحمان ولد اسحاق سکنہ سرائے نعمت خان کی گاڑی کو روک کر چودہ ہزار روپے نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہری پور میں مسلسل بڑھتی وارداتوں پر عوام عدم تحفظ کا شکار ہوگئے، نو تعینات ڈی پی او ہری پور بھی وارداتوں کو کنٹرول کرنے اور تھانوں کے ایس ایچ اوز صاحبان کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئے، قبل ازیں چوری و راہزنی، ڈکیتی کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ہری پور پولیس مکمل ناکام ہوچکی ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP