ICA Approval Required for Entery? - Haripur Today

Breaking

Saturday, 24 October 2020

ICA Approval Required for Entery?



دبئی ائیرپورٹ پر آنے والے دیگر اماراتی ریاستوں کے ویزہ ہولڈرز کے لئے اہم خبر

دبئی ائیرپورٹ پر آنے والے دیگر اماراتی ریاستوں کے ویزہ ہولڈرز کو ICAکا اپرول لازم لینا ہوگا

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ائیرپورٹ حکام نے واضح کیا ہے کہ ابوظہبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، ام القوین اور فجیرہ کے ویزہ ہولڈرز اگر دبئی ائیرپورٹ کے ذریعے امارات واپس آرہے ہیں تو ان ریاستوں کے ویرہ ہولڈرز کو سفر سے پہلے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) سے انٹری پرمٹ لینا ہوگا، یہ انٹری پرمٹ نہ ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ICAکے مطابق دیگر اماراتی ریاستوں کے کارآمد ویزہ ہولڈرز سفر سے پہلے ICAکی ویب سائٹ uaeentry.ica.gov.aeپر جاکر اپنے پاسپورٹ کا اندراج کرنے کے بعد انٹری پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں اسی سلسلے میں دبئی ائیرپورٹ کی ویب سائٹ پر بھی نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں، جن کے مطابق دبئی کے ویزہ ہولڈرز کو دبئی ائیرپورٹ پر سفر کرنے کی صورت میں GDRFAسے انٹری پرمٹ لینا پڑے گا، جبکہ دیگر اماراتی ریاستوں کے ویزہ ہولڈرز دبئی کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں واپس آنے پر ICAسے انٹری پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہوں گے۔

اسی طرح تمام ویزہ ہولڈر جن کے پاس متحدہ عرب امارات کے ویلڈ ویزہ ہیں،ان کو متحدہ عرب امارات میں سفر کرنے سے قبل منظور شدہ لیبارٹریز سے PCRٹیسٹ (کرونا کا ٹیسٹ) کروانا ہوگا، اگر ان کی رپورٹ نیگٹیو آتی ہے تو وہ متحدہ عرب امارات میں داخل ہوسکتے ہیں،اگر پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ سفر کرنے سے 96گھنٹے بعد کی ہے تو دوبارہ نیا ٹیسٹ کروانا ہوگا اور ساتھ میں اس کا پرنٹ نکال کرلانا ہوگا، پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ صرف انگریزی یا عربی زبان میں قابل قبول ہوگا، کسی اور زبان میں تیارشدہ PCRرپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔

دبئی ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد تمام مقامی اور تارکین وطن کو  DXBسمارٹ اپیلی کیشن اپنے موبائلز میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی، اور اس میں اپنی رجسٹریشن کروانا ہوگی، تارکین وطن اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو دبئی سے چند مخصوص ممالک کا سفر کرنے سے قبل کرونا کا ٹیسٹ کروا کر اس کی نیگیٹو رپورٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

1 comment:

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages