جعلی کرنسی کا کاروبارعروج پر پہنچ گیا شہری لٹنے لگے
مانسہرہ میں جعلی کرنسی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا، شہری لٹنے لگے، سبزی منڈی کلگان موڑ میں عیسی نامی دکاندار کو کسی نے پانچ ہزار روپے اور ایک ہزار کا جعلی نوٹ دے کر سبزی وغیرہ خریدی، عیسی خان نامی دوکاندار جب دوکان کے کام سے فارغ ہوا اور کاروباری رقم کی گنتی شروع کی تو اسے دو نوٹوں پر شک ہوا، جس کو بعدازاں مشین کے ذریعے چیک کیا گیا تو نوٹ جعلی نکلے، عیسی خان سبزی فروش نے کہا ہے کہ میں غریب شخص ہوں، اور میرے ساتھ فراڈیوں نے بڑا ظلم کیا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سبزی منڈی میں موسی خان نامی آڑھتی نے بھی تقریبا تین لاکھ پچاس ہزار روپے کی جعلی کرنسی پکڑ کر کالج چوک کی پولیس چوکی کو اطلاع دی تھی اور جعلی کرنسی چلانے والوں کو حوالہ پولیس کیا تھالیکن اُس کا نتیجہ بھی صفر رہا، اور آج ایک دفعہ پھر نوسربازوں نے نوسربازی شروع کردی ہے، جس کی وجہ سے غریب لوگوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سبزی منڈی کی انتظامیہ اور زمینداروں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے حکومت فی الفور ان نوسربازوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائے تاکہ عوام نقصان سے بچ سکیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP