رعائیتی مدت گزرجانے کے بعد ذائد المعیاد ویزوں کے حامل افراد پر جرمانے عائد - Haripur Today

Breaking

Sunday, 11 October 2020

رعائیتی مدت گزرجانے کے بعد ذائد المعیاد ویزوں کے حامل افراد پر جرمانے عائد

 



 

رعائیتی مدت گزرجانے کے بعد ذائد المعیاد ویزوں کے حامل افراد پر جرمانے عائد

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کویڈ19کی وبا کے دوران میں جن غیر ملکیوں کے ویزوں کی معیاد ختم ہوگئی تھی انہیں ویزوں کی تجدید کے لئے تین ماہ کی رعائیتی مدت دی تھی، اس مدت کا آغاز 10جولائی 2020سے ہوا تھا، اور یہ مذکورہ مدت 10اکتوبر2020کو ختم ہوگئی ہے، حکومت نے ماہ اگست میں ملک میں مقیم غیرملکیوں اور خلیج تعاون کونسل (GCC)ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرزکے ویزوں کی معیاد یکم مارچ2020سے لے کر11جولائی 2020کے دوران ختم ہوگئی تھی انہیں ہدائیت کی گئی تھی کہ وہ آئندہ تین ماہ کے دوران اپنے ویزوں کی تجدید کروالیں۔  متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کے ویزوں کی رعائیتی مدت ختم ہوگئی ہے اُن کو درج ذیل شرح کے مطابق جرمانے عائد کیئے جائیں گے۔

رعائیتی مدت کے خاتمے کے پہلے چھ ماہ کے دوران 25درہم یومیہ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا اگر اس دوران بھی کسی آدمی نے ویزہ کی تجدید نہ کروائی تو اگلے چھ ماہ میں 50درہم یومیہ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اگر اس دوران ایک سال ایک سال سے ذائد عرصہ گزر گیا تو 100درہم یومیہ کے حساب سے جرمانہ عائد ہوگا

جس غیر ملکی تارک کے ویزے کی مدت ختم ہوگئی ہے اس کا متحدہ عرب امارات کا بطاقہ حویہ (ایمریٹس آئی ڈی کارڈ) بھی خود بخود ختم ہوجائے گا، ایمریٹس آئی ڈی کارڈ کے ختم ہوجانے کے بعد 30دن کی رعائیتی مدت دی جاتی ہے، اس کے بعد 20درہم یومیہ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور اس جرمانہ کی زیادہ سے ذیادہ حد 1000درہم تک مقرر کی گئی ہے

حکومت امارا ت کی جانب سے  رعائیتی ویزوں کی مدت 18اگست 2020سے لے کر 17نومبر 2020تک بڑھا دی تھی، وفاقی اتھارٹیICAنے کہا تھا کہ اس رعائیتی مدت میں ملک میں مقیم ذائد المعیاد ویزوں کے حامل وہ تمام افراد شامل ہیں جن کے ویزوں کی مدت یکم مارچ 2020تک ختم ہوگئی تھی، اور ان تمام افرادکو ذائد ویزہ کے معیاد میں جرمانوں سے استشنی قرار دیا گیا تھا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages