وعدوں سے تکمیل تک کا نامکمل سفر - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 14 October 2020

وعدوں سے تکمیل تک کا نامکمل سفر

 


وعدوں سے تکمیل تک کا نامکمل سفر

ایک مختصر سا خاکہ اس یونین کونسل کی رہائشیوں کے لئے ہے، اوران یونین کونسلوں میں رہنے والے افراد ہی بہتر طور پر جانتے ہیں کہ آپ کے کس ممبر نے کتنا کام کروایا ہے اور کس ممبر نے صرف آپ کو سہانے سپنے دکھائے ہیں۔ووٹ صرف اُسی ممبرکودیں جس نے آپ کے علاقے میں ترقی کے کام کروائے ہیں، چاہے وہ جس بھی پارٹی سے ہو، جس بھی برادری سے اُس کا تعلق ہو، آپ کے اس ممبر سے جتنے بھی خاندانی اچھے یا برے تعلقات ہوں، ووٹ آپ کے پاس آپ کے بچوں کی امانت ہے، اس لئے اس کو سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔

اب پھر بلدیاتی الیکشن قریب ہیں، اور سب سیاسی جماعتوں کے مداری اپنے اپنے کرتب دکھا کر اپنے ووٹرز کوسراب دکھانے میں مصروف عمل ہیں، آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی تحصیل حویلیاں کی کچھ یونین کونسلز انتہائی بدحالی کا شکار ہیں،اور روڈز جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں باقی صحت اور دیگر سہولیات تو دور کی بات ہے،  مختلف ادوار میں عوامی نمائندوں اور علاقہ قائدین کی طرف سے ان روڈز کو مختلف وجوہات بنا کر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، کچھ عوامی نمائندوں کی نااہلی یا بے اتفاقی سے جو تھوڑے بہت فنڈز کو اجراء کیا گیاوہ بھی صرف اپنے پسندیدہ اور زیرالتفات لوگوں کو دئیے گئے، اور وہ فنڈز بھی مذکورہ گاؤں کی گلیوں کو پی سی سی ڈال کر پختہ کیا گیا، اوروہ راستے یا گلیاں بھی پانچ سو میٹر تک کی ہی طویل بھی ہونگی، میرابالا سے بلکھوہ روڈ کے لئے  ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اکتوبر2016کے اوائل میں 35لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ کا اعلان کیا تھاتیس سال سے ذائد عرصہ گزرجانے کے بعد بھی یہ روڈ خستہ حالی کا شکار ہیں، اور مختلف ادوار میں سیاسی مداری اپنا کھیل اس روڈ پر دکھا کر ووٹ لے کرچلتے بنے ہیں، مذکورہ ملحقہ دیہات کے رہائشیوں کا خیال تھا کہ یہ روڈ الیکشن 2018کے قریب بنایا جائے گا لیکن یہ بھی اُن کی خام خیالی تھی۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل  سال 2016میں تحصیل حویلیاں کی جانب سے لاکھوں روپوں کے فنڈکا اجراء صرف دو گھروں کو ملانے کے لئے ہوا تھا،  جبکہ سال 2018میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ آف پاکستان کی جانب سے میرابالا روڈکی مرمت کے لئے فنڈکااجراء بھی کیا گیا تھا جبکہ  صورتحال جوں کی توں ہے،آج سے  تین سال قبل موضع لدھیال کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لدھیال کا ایک روڈ بنایا تھا، ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ سعودی عرب میں یونس اعوان سے ملاقات میں کہا تھا کہ موضع میرابالا بلکھوہ روڈ کا کام بھی جلد ہی رمضان کے بعد شروع ہوگا، اسی طرح یونین کونسل ناڑہ کا علاقہ ماڑی اور دیگر بہت سی ویلج کونسلز بھی شامل ہیں.

 

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages