تھانہ سٹی کی کاروائی ڈکیتیوں میں ملوث گینگ گرفتار مال مسروقہ برآمد
ہری پور تھانہ سٹی کی کاروائی، تھانہ سٹی کی حدود مکھن کالونی اور ملکیار کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے تھانہ سٹی ہری پور کی حدود موضع ملکیار اور مکھنا کالونی میں گھروں سے ڈکیتی کی شکایات موصول ہورہی تھیں اور نامعلوم افراد کے خلاف پرچہ جات درج کئے گئے تھے، ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی ہری پور سید اشفاق انورنے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر افتخار احمد سواتی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہری پور صدیق شاہ کو جلد ازجلد نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ مال مسروقہ برآمد کرنے کی بھی ہدائیت کی،جس پر DSPہیڈکواٹر کی نگرانی میں SHOتھانہ سٹی ہری پور نے ہمراہ دیگر پولیس نفری کے تفتیش میں مشتبہ افراد کو انٹروگیٹ کیا، انٹروگیشن کے دوران ملزم افضل احمد ولد اسحاق سکنہ بیٹ گلی ہری پور حال صوابی نے مکھن کالونی میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا، جبکہ ملکیارکی واداتوں میں ملوث ملزم ملنگ جان ولد محمد شفیق ساکنہ ٹھاکرہ مانسہرہ نے اعتراف کرلیا، دونوں ملزمان کو نہایت حکمت عملی کے تحت گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ میں نقد رقم مبلغ 15ہزار روپے اور وارداتوں کی رقم سے خریدے گئے دو عدد ہنڈا125موٹرسائیکلوں سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ جس میں ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول شامل ہیں، ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے مزید انکشافات کی توقع۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP