800 سے ذائد پاکستانیوں کو دبئی میں داخلے ہونے سے روک دیا گیا - Haripur Today

Breaking

Monday, 19 October 2020

800 سے ذائد پاکستانیوں کو دبئی میں داخلے ہونے سے روک دیا گیا



800سے ذائد پاکستانیوں کو دبئی میں داخلے ہونے سے روک دیا گیا

متحدہ  عرب امارات کی ریاست دبئی میں نامکمل دستاویزات کی وجہ سے 800سے زائد پاکستانیوں کو دبئی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،ان تمام مسافروں کے پاس ویزٹ ویزہ موجود تھا لیکن متحدہ عرب امارات کی جانب سے عائد کی گئی کچھ نئی شرائط پر یہ تمام مسافر پورے نہیں اتر رہے تھے،دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محصور 657افراد کو واپس ان کے آبائی وطن میں بھیجا جاچکا ہے جبکہ 166کو آئندہ 12گھنٹوں میں ان کے ممالک میں واپس بھیج دیا جائے گا۔

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آج متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ ہماری ملاقات طے ہے، گزشتہ ہفتے میں 150سے 200بھارتی شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا، اور انہیں واپس بھارت میں روانہ کیا گیا تھا، متحدہ عرب امارات میں وزٹ ویزہ پر آنے کے لئے مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے، جن میں واپسی کا ٹکٹ ہو، متحدہ عرب امارات میں ہوٹل کی کنفرم بکنگ ہو، دو ہزار درہم سے زائد کی رقم ان کے پاس ہونا چاہئے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنا قیام کرسکیں، یاد رہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متعدد بار یہ باور کرایا جاچکا ہے کہ وزٹ ویزہ پر آئے ہوئے افراد کو یہاں پر کام مل جانے کی صورت میں مستقبل ویزہ نہیں دیا جاتا ہے اس لئے تمام حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ورک ویزہ پر ہی متحدہ عرب امارات میں تشریف لائیں، تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانیوں سے تمام لوگ بچ سکیں، اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پی آئی اے اور وزارت داخلہ کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر تمام مسافروں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے اُن کو متحدہ عرب امارات کی طرف عازم سفر کریں اگر کوئی مسافر ان نئی شرائط پر پورا نہیں اُترتا ہے تو اُس کو بورڈنگ پاس کا اجراء ہی نہ کیا جائے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages