متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر 50ہزار درہم تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں سال 2019میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی رپورٹ کی بنیاد پر ابوظہبی پولیس کی جانب سے نئے قوانین کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر 50ہزار درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، 2019کی ٹریفک رپورٹ کے مطابق سٹریٹ ریسنگ اور سرخ سگنل کو کراس کرنے جیسی خلاف وزریوں کے وجہ سے 894حادثات وقوع پذیر ہوئے ہیں،اور ان حادثات میں 66قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے،
ابوظہبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ پروٹوکول بریگیڈئر جنرل سلیم عبداللہ آل داھیری کا کہنا ہے کہ 9ستمبر2020کو ابوظہبی میں ٹریفک کے نئے قوانین کا اجراء کیا گیا ہے، نئے قوانین کا اطلاق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مبنی 2019کی رپورٹ کو بور مشاہدہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ڈرائیوروں میں لاپرواہی پر مشتمل عادات ختم ہوجائیں،ان نئے قوانین کے مطابق ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں سڑیٹ ریسنگ، ویلڈ نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا، پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچانا، اچانک موڑ مڑنایا اپنی لین بدلنا، کسی کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر وغیرہ مارنا شامل ہیں، گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر دس سال سے کم بچوں کو بٹھانا جیسی خلاف ورزیوں پر گاڑی کو ضبط بھی کیا جاسکتا ہے، اگر گاڑی پر ٹریفک جرمانہ 7ہزار درہم تک ہوجائے تو پولیس گاڑی کو قبضے میں بھی لے سکتی ہے، پولیس کے مطابق ضبط شدہ گاڑی کو اگر تین مہینوں تک مالک نہ چھڑا سکے تو اس گاڑی کو نیلام کردیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP