گھر بیٹھے کمائیں، گھریلو عورتوں کو غیراخلاقی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والا گروہ پکڑا گیا - Haripur Today

Breaking

Sunday 18 October 2020

گھر بیٹھے کمائیں، گھریلو عورتوں کو غیراخلاقی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والا گروہ پکڑا گیا


 

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کراچی میں بڑا آپریشن

کراچی سے آپریٹ ہونے والی بین الاقوامی پورن ویب سائٹ SteampKer Appکا بڑا گروہ پکڑا گیا

کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم کا بڑا آپریشن، کراچی سے آپریٹ ہونے والی بین الاقوامی پورن ویب سائٹ  SteampKer Appکا بڑا گروہ پکڑا گیا، کراچی میں ورچوئل کرنسی کے نام پر خواتین کو غیر اخلاقی کاموں میں استعمال کئے جانے کا انکشاف، خواتین کو اپیلی کیشن کے ذریعے بین الاقوامی کلائنٹس سے ملوایا جاتا تھا، غیراخلاقی ویڈیو کالنگ کے ذریعے خواتین کوکرنسی کے نام پر ڈائمنڈ دیئے جاتے تھے، مذکورہ خواتین جتنے ذیادہ ڈائمنڈ حاصل کرتی تھیں اُن کو اتنے ہی ذیادہ تنخواہ دی جاتی تھی، کچھ لڑکیوں سے ابتدائی طور پر کام کروانے کے بعد ان سے ذبردستی غیراخلاقی کام بھی کروائے گئے، یہ گروپ کی صورت میں کام کرنے والا نیٹ ورک ہے، یہ اپیلی کیشن رمشاء نامی خاتون کی ملکیت ہے اور اس کا پارٹنر فضل قادر ہے، خواتین کو بھرتی کرنے کے لئے یہ گروپ باقاعدہ اخبارات میں اپنے اشتہارات دیتا تھا، جس میں مذکورہ خواتین کو چالیس ہزار تک تنخواہ کا جھانسہ دیا جاتا تھا، اور خواتین کو گھر بیٹھے کام کرنے کی آفر کی جاتی تھی، اس گروپ سے 35سے ذائد ممبر پاکستان بھر میں کام کررہے ہیں۔مذکورہ اپیلی کیشن کے تحت چار لاکھ ڈائمنڈ حاصل کرنے والی خواتین کو پاکستانی سات ہزار روپے دیئے جاتے تھے،کراچی کی متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا گلشن اقبال کے علاقے میں واقع فلیٹ پر چھاپہ۔ رمشاء کا پارٹنر فضل قادر گرفتار، فضل قادر کے دفتر سے نو عدد موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانکس ڈایوئسزز کو تحویل میں لے لیا گیا، برآمد ہونے والی ڈیوائسزز سے لڑکیوں کی غیراخلاقی ویڈیوز اور تمام لڑکیوں کا ڈیٹا ملا ہے، Steampker Applicationکی مالک رمشاء سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

 

 

2 comments:

  1. Replies
    1. بس کالا دھن کمانے کے چکر میں انسان بے غیرتی کے انتہاؤں کو بھی کراس کر جاتا ہے

      Delete

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages