کھلابٹ لاقانونیت عروج پر شادیوں میں فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا - Haripur Today

Breaking

Saturday, 31 October 2020

کھلابٹ لاقانونیت عروج پر شادیوں میں فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا

 

 کھلابٹ لاقانونیت عروج پر شادیوں میں فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا

ہری پور کے نواحی علاقہ کھلابٹ کالونی میں لاقانونیت عروج پر، کھلابٹ میں شادیوں کی تقریب میں ہوائی فائرنگ وآتش بازی عروج پر، مقامی پولیس خاموشی تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل،جبکہ پورا کھلابٹ دھماکوں سے گونجتا رہا، کھلابٹ پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی،عوامی احتجاج اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں سے ڈی پی او ہر ی پور کا ایکشن، تین مقدمات درج کرلئے گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے کھلابٹ میں منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ دیگر سڑیٹ کرائمز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جس سے علاقہ میں لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے، گزشتہ روز بھی مختلف مقامات پر شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ و آتش بازی سے پورا علاقہ گونج اُٹھا، جس سے عوام الناس میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، اور لوگ ایک دوسرے سے خیروعافیت پوچھتے رہے، تاہم تھانہ کے نزدیک ہونے والی آتش بازی اور فائرنگ پولیس کو سنائی نہ دے سکی،اور نہ ان چیزوں کی اطلاع پولیس کو مل سکی، عوام کی جانب سے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کے بعد اور خوف وہراس کی فضا بننے کے بعد پولیس افسران نے معاملہ کا نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی، اور یکدم تین مقامات پر ہونے والی فائرنگ اور آتش بازی کے مقدمات درج کرکے اسلام آباد پولیس کے ملازم فرخ سمیت تین ملزمان عبدالوحید سکنہ دربندنیوجاگل، اسد ولس مسکین سکنہ محلہ سول ہسپتال کو گرفتار کرلیا، جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہائی مل گئی،عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ غریب کی شادی میں فائرنگ اور آتش بازی نہ بھی ہوتو پولیس اہلکار ڈرانے دھمکانے پہنچ اور بااثر اور پولیس کے دوستوں کی شادی بیاہ میں کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے، ڈی پی او ہری پور صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کے لئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages