ہری پور بائی پاس پر تیزرفتار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر باپ 2بچوں اور بھتیجے سمیت زخمی - Haripur Today

Breaking

Saturday 31 October 2020

ہری پور بائی پاس پر تیزرفتار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر باپ 2بچوں اور بھتیجے سمیت زخمی



ہری پور بائی پاس پر تیزرفتار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر باپ 2بچوں اور بھتیجے سمیت زخمی

ہری پور بائی پاس موضع گاڑ کے نزدیک تیزرفتار موٹرکار کی ٹکر سے باپ دو بچوں اور بھتیجے سمیت شدید زخمی،زخمیوں کو پہلے ٹراما سنٹر ہری پور لایا گیا، جہاں سے ان کو تشویشناک حالت میں چاروں زخمیوں کو ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرائے صالح کی حدود گاؤں باڑ بائی پاس روڈ پر نامعلوم موٹرکار مہران کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عبداللہ جاوید ولد قاضی بیدار سکنہ چنگی بانڈی، اس کے دو بیٹے طلحہ عمر 11سال، ثوبان عمر 12سال اور بھتیجا عمر 10سال شدید زخمی ہوگئے، نامعلوم کار سوار موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، زخمیوں کو پہلے ٹراما سنٹر ہری پور لایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں اُن کو ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا، پولیس نے نامعلوم گاڑی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages