مکہ مکرمہ سعودی شہری نے گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی - Haripur Today

Breaking

Saturday 31 October 2020

مکہ مکرمہ سعودی شہری نے گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی

 

 






مکہ مکرمہ سعودی شہری نے گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی

مکہ المکرمہ میں سعودی شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرادی، سعودی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات کو پیش آیاجس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیزرفتار گاڑی پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی مسجد کے صحن سے گزرتی ہوئی بیرونی دروازے سے جاٹکرائی، تیزرفتار گاڑی چلانے والا ڈرائیورسعودی شہری بتایا جارہا ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے، ترجمان گورنر مکہ ریجن کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں تھاجبکہ ڈرائیور کو تفتیش کے لئے پبلک پراسیکویشن کے حوالے کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد سیکورٹی حکام کی جانب سے گاڑی کو جائے حادثہ سے ہٹا دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار گاڑی پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی مسجد کے صحن سے گزرتی ہوئی بیرونی دروازے سے جاٹکرائی،مذکورہ گاڑی کو سعودی شہری چلا رہا تھا جس کو موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا تھا۔


 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages