شارجہ کی جانب سے 4.4ملین درہم کا شوکت خانم کینسر ہسپتال کو عطیہ
متحدہ عرب امارات () متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی ایک تنظیم کی جانب سے عمران خان کی پشاور میں واقع کینسر ہسپتال کو 4.4ملین درہم کا عطیہ کیا گیا، بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کی چئیرپرسن اور فرینڈز آف کینسر پیشنسٹ (FOCP)کی بانی شیخاء جواہر بنت محمد القاسمی نے یہ فنڈ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں سرجیکل انکولوجی کی خدمات اور جدید ترین طبی آلات کی خریداری کے لئے مہیا کیا، شوکت خانم ہسپتال پاکستان کا دوسرا بڑا ہسپتال ہے جو عمران خان نے تعمیر کیا ہے اور کینسر کی وجہ سے اس ہسپتال کو اپنی والدہ کے نام سے منسوب کیا ہے
امیرہ فنڈفاؤنڈیشن کی جانب سے کینسر کی تحقیق، اس کی پیدواری صلاحیت اور کینسر کے روک تھام کے لئے عالمی سطح پر تحقیقاتی اداروں کو فنڈ مہیا کرنے کا عزم رکھتا ہے، یہ تعاون اس سال فروری میں شیخہ جواہر کے دورہ لاہور میں مختلف انسانی تنظمیوں کی جانب سے ملاقاتوں کے بعد طے ہوا، اس موقع پر شیخاء جواہر بنت محمد القاسمی کا کہنا تھا کہ ہماری کوششیں افراد کے بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دینے کے ساتھ وابستہ ہیں خواہ ان کی صنف، عمر، معاشرتی پس منظر، قومیت یا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان سی ای او شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کا کہنا تھا کہ ہم شیخاء جواہر بنت محمد القاسمی کا اس انسانی ہمدردی کے تناظر میں شکریہ ادا کرتے ہیں،اور یہ عطیہ کینسر کے مریضوں کی تکالیف کو دور کرنے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمیں سپورٹ فراہم کرتے ہوئے ایک قدم آگے لے جائے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھاکہ کینسر کے مریضوں کو صحت کی طرف گامزن کرنے میں کوئی بھی آدمی یا ادارہ اپنے حصے کی کوشش کرتا ہے تو ہم اُس کے ساتھ برابر کے شریک ہوتے ہیں، ہمیں اس چیز کی پرواہ نہیں ہے کہ وہ ادارہ یا شخصیت بڑی ہے یا چھوٹی ہے بس اُن کے دل میں انسانی ہمدردری ہونی چاہیے۔ شیخاء جواہر بنت محمدالقاسمی کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈ سے اس سال دسمبر تک دو کمرے مکمل طور پر آپریشنل ہوجائیں گے جوکہ جدید ترین آلات سے آراستہ ہونگے اور اُمید ہے کہ سالانہ صرف ان دو کمروں سے 2500سے ذائد کینسر کے مریضوں کا علاج ہوسکے گا
یاد رہے کہ شیخاء جواہر بنت محمدالقاسمی جو کہ جناب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی اہلیہ، سپریم کونسل آف متحدہ عرب امارات کے ممبراور شارجہ کے حکمران ہیں کی اہلیہ ہیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP