ائیربلیو نے مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا - Haripur Today

Breaking

Sunday, 4 October 2020

ائیربلیو نے مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا

 

 


 ائیربلیو نے مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا

متحدہ عرب امارات سے پاکستان یا پاکستان سے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں پر نئی سفری ہدایات کا اجراء

متحدہ عرب امارات () کرونا وائرس کی وباء کے دوران مختلف ائیر لائن کمپنیوں کی طرف سے اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر مختلف پالیسوں پر عمل درآمدکررہے ہیں، ائیر بلیو کے ترجمان کے مطابق جو مسافر متحدہ عرب امارات کی کسی بھی ریاست سے پاکستان سفر کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے کچھ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، اگر کوئی مسافر ہدایات پر عمل پیرا نہیں ہوتاتو اسے جہاز پر نہیں جانے دیا جائے گا

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ائیر بلیو کے تمام ہوائی جہازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا اور وہ ائیربلیو کے کاؤنٹر پر دکھانا ہوگا، جوکہ 96گھنٹوں سے ذیادہ پرانا نہ ہو، اور جو مسافر کرونا ٹیسٹ رپورٹ کاؤنٹر پر نہ دکھا سکا اُس کو جہاز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی ائیر بلیو اس کے ٹکٹ کے ضیاع کی ذمہ دار گردانی جائے گی، اس طرح اگر کسی مسافر کی عمر 12سال سے کم ہے تو اُس کا کرونا ٹیسٹ کروانا لازم نہیں ہے ائیربلیو نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیسٹ کروانے سے پہلے آپ لیبارٹری والوں کو اپنا ٹکٹ دکھائیں تاکہ وہ آپ کے جانے والے دن کے حساب سے آپ کا کرونا ٹیسٹ کرسکیں تاکہ بعد میں آپ کو نقصان نہ اُٹھانا پڑے

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages