فراڈکیسے ہوتا ہے؟ فراڈئیے کو کیسا پہچاننا ممکن ہے؟ فراڈ سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 22 October 2019

فراڈکیسے ہوتا ہے؟ فراڈئیے کو کیسا پہچاننا ممکن ہے؟ فراڈ سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟





فراڈ یا!!
فراڈکیسے ہوتا ہے؟ فراڈئیے کو کیسا پہچاننا ممکن ہے؟ فراڈ سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟
بہت سارے ایسے مواقع آتے ہیں چاہیے وہ متحدہ عرب امارات، پاکستان یا دنیا کو کوئی بھی کونا ہو فراڈئیے ہر ممکنہ جگہ پر موجود ہوتے ہیں یہ اپنے شکار کو پھانسنے کے لئیے مختلف قسم کے ہتھکنڈے اور ذرائع استعما ل کرتے ہیں.جیسا کہ ٹیلی فون پر کالز کرکے بینک کی تفصیلات لینا، انعام نکلنے کا جھانسہ دینا، ای میلز کا استعمال، واٹس اپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیاز چینلز کا سہارا لیتے ہیں.کسی دانا کا قول ہے کہ دنیا میں جب تک بے وقوف لوگ زندہ ہیں فراڈیا کبھی بھی بھوک سے نہیں مرسکتا. فراڈ کرنے کے مختلف ذرائع اور طریقے ہوتے ہیں جن کی تشریح ذیل میں دی گئی مثالوں سے واضح ہے.
سوشل میڈیا کے ذریعے
اس طریقے میں آپ کو واٹس اپ، فیس بک مسینجر، ای میلز کے ذریعے ایک لنک موصول ہوتا ہے اور یہ لنک بھیجنے والے آپ کے قریبی دوست یا رشتہ دار ہوتے ہیں اور مذکورہ لنک بھی اِن لوگوں کو اپنے دوستوں کے ذریعے ملا ہوتا ہے.ان لنکز میں مختلف انعامات کا جھانسہ دیا جاتا ہے کہ آپ نے اس لنک پر کلک کرنا ہے اور ویب سائٹ پر اشتہار دیکھنا ہے جس سے آپ کو پیسے ملیں گے.اور جتنی بار آپ اس ویب سائٹ کو فریش کرتے جائیں گے اُتنا ہی آپ کے اکاؤنٹ میں ان پیسوں کا اضافہ ہوتا رہے گا.جب یہ پیسے 150ڈالر تک پورے ہوجائیں گے تو آپ یہ پیسے کسی بھی بینک، ویسٹرن یونین سے نکال سکتے ہیں.مزے کی بات یہ ہے کہ جب آپ مذکورہ ویب سائٹس پر پہنچتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ مختلف لوگوں نے اس ویب سائٹ پر کمنٹس بھی کئیے ہوتے ہیں کہ میں نے اتنے پیسے نکال لیئے ہیں بہت اچھی ویب سائٹ ہے. اس طرح سے آدمی اور بھی ان کے جھانسے میں آجاتا ہے.حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہوتی ہے یہ ویب ڈویلپرز نے خود ہی ایسا تھیم بنایا ہوتا ہے. خیر آگے چلتے ہیں. جب ان کا دیا گیا ٹارگٹ / ہدف (۰۵۱ ڈالر) آپ پورا کرلیتے ہیں تو وہ آپ سے آپ کی بینک کی تفصیلات طلب کرتے ہیں. جب آپ بینک کی تفصیلات ان کو دے دیتے ہیں تو آگے سے ایک لنک یہ آپ کو دیتے ہیں کہ آپ چالیس لوگوں کو یہ فاروڈ کریں تو آپ کی مطلوبہ رقم آپ کو مل جائے گی اور آپ کے لنک سے جو رجسٹرڈ ہونگے اُن کی رقم سے بھی آپ کو کمیشن ملے گامجبوراََ  آپ بھی یہ لنک مختلف جگہوں پر شئیر کرتے ہیں لیکن پھر کوئی نہ کوئی اُن کے قانون کے مطابق خلاف ورزی ہوتی ہے تو آپ کی جو رقم آپ کے اکاؤنٹ میں ہوتی ہے وہ بلاک ہوجاتی ہے.یاد رہے کہ جب آپ کسی بھی غیرتصدیق شدہ ویب سائٹ پر اپنے بینک کی تفصیلات شئیر کرتے ہیں تو آپ  ہیکرز کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی دے دیتے ہیں کہ آ جا بھائی اور اپنا حصہ ہم سے لے جاؤ.خیر اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کام کرنے سے ویب ڈویلپرز کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ تو جناب ہم آپ کو یہاں یہ بتاتے چلیں کہ اگر اس دوران کوئی آدمی کسی ایڈ پر کلک کرجاتا ہے تو مذکورہ ویب ڈویلپر کو Google Adsenceکی طرف سے پیسے مل جاتے ہیں اور اس کے علاوہ مذکورہ ویب سائٹ پر ٹریفک بھی آجاتی ہے.اور اُس پر بھی ویب سائٹ مالک کو پیسے ملتے ہیں.
اسی طرح آپ کو نے اکثر یہ نوٹ کیا ہو گا کہ آپ کو ایسے لنک بھی ملتے ہیں جن میں کبھی کوئی بڑی کمپنی جیسا کہ پچھلے دنوں ایک لنک میں ذکر تھا کہ ایمریٹس ائیر لائن اپنا ٹکٹ 100درہم میں بیچ رہی ہے جلدی سے جائیں اور اس لنک پر رجسٹرڈ ہوجائیں. کبھی آپ کو Samsungموبائل کمپنی کی جانب سے قرعہ اندازی میں مفت شامل کرتے ہیں کہ اس لنک پر جائیں اور Samsungکمپنی اپنی سالانہ اینورسری پر یہ برانڈ مفت اتنے لواگوں کو دے گی. اور کبھی کبھارTOYOTAکمپنی کی جانب سے آپ کو گاڑیوں کی آفر کی جاتی ہے. اس طرح کے جتنے بھی لنک ہیں وہ سب کے سب فراڈ ہیں.
اسی طرز پر مختلف طرز کی ٹیلی فون کالیں آپ موصول کرتے ہیں کہ آپ کی مذکورہ کمپنی  (xyz)کی طرف سے اتنا انعام نکلا ہے اب آپ کو رجسٹرڈ کرنا ہے اور آپ کی فائل بنانی ہے آپ نے اتنے پیسوں کا بیلنس اپ لوڈ کرنا ہے یا اتنی مالیت کے کالنگ کارڈز ہم کو بھیجیں. یہ سب فراڈیوں کی طرف سے بنایا گیا ایک ڈرامہ ہوتا ہے.
اسی طرح کے فراڈ کے مختلف قصے کہانیاں / سکینڈلز آپ نے سنے ہونگے جیسا کہ بابرزیب ہری پور، ڈبل شاہ گوجرانوالہ، میگا شاہین سکینڈل، مضاربہ سکینڈل وغیرہ وغیرہ....
ویسے تو فراڈ کرنے کی ہزاروں اقسام ہیں لیکن اوپر چیدہ چیدہ  مثالیں دی گئی ہیں اور فراڈیوں کی مختلف علامات موجود ہوتی ہیں کچھ علامات ہم تحریر کررہے ہیں جن سے آپ فراڈیوں کو بڑی آسانی سے پہچان سکتے ہیں.
فراڈ کی علامات
(۱) کم سے کم سرمایہ کاری میں آپ کو ذیادہ سے ذیادہ منافع کی لالچ دی جاتی ہے
(۲) فراڈیا آپ کا خیرخواہ بن جاتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ آفرچل رہی ہے اور اُس کی مدت کل تک ختم ہوجائے گی اس لئیے آپ جلد سے جلد یہ رقم بھیجیں تاکہ آپ کو تھوڑا اچھا منافع مل جائے.
(۳) فراڈیا آپ سے تحریری معاہدہ کرنے سے ہمیشہ گریز کرنے کی کوشش کرے گا
(۴) فراڈیا آپ کو جلد سے جلد امیر بن جانے کے خواب دکھائے گا
(۵) فراڈیا آپ کے سرمائے کی ہرصورت میں یہ یقین دہانی کروائے گا کہ اس کاروبار میں آپ کا کسی بھی قسم کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہی نہیں ہے.
(۶)فراڈیا آپ کے اوپر دباؤ ڈالے گا کہ ابھی ابھی ہی یہ فیصلہ کریں اور رقم اُس کے حوالے کریں تاکہ آپ کو کسی سے مشورہ کرنے کی مہلت میسر نہ ہو.
فراڈ سے بچنے کے اقدامات
(۱) لین دین سے متعلق تحریری معاہدہ کریں
(۲) ضرورت سے ذیادہ نفع کے لالچ میں نہ آئیں
(۳) نامعلوم افراد کو اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔
(۴) کاروباری لین دین سے پہلے متعلقہ شخص یا کمپنی کے بارے میں تصدیق کریں
(۵) اپنی قیمتی اشیاء کسی کے پاس امانت رکھنے کے بجائے بینک جیسی محفوظ جگہوں پر رکھیں.



No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages