پاک ہزارہ گروپ کی طرف پاکستانی سکول میں کلچرشو کا انعقاد - Haripur Today

Breaking

Wednesday 23 October 2019

پاک ہزارہ گروپ کی طرف پاکستانی سکول میں کلچرشو کا انعقاد


 
 

پاک ہزارہ گروپ کی طرف سے ARYکی شراکت سے PSLکلچر شو کا انعقاد

ابوظہبی (متحدہ عرب امارات) پاک ہزارہ گروپ کی جانب سے اور ARYکی شراکت سے پاکستانی سکول ابوظہبی میں PSLکے رنگا رنگ کلچر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی، ملک منیر، اشفاق، شکیل تنولی (ویلفئیر ٹرسٹTWO)  اس کے ساتھ پاکستان سفارتخانہ کے ابوظہبی کے ارکان نے بھرپور شرکت کی. تقریب کا انعقاد تلاوت کلام سے کیا گیا. پاکستان سکول ابوظہبی میں مختلف مکاتب فکر کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دئیے گئے.
پاکستان سکول ابوظہبی میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلورکار شکیل اعوان، صنم آفرین اور امداد حسین نے اردو غزلیں، ماہیئے دہڑے سنا کر حاضرین کے دل مواہ لئیے اور خوب داد حاصل کی.
پاک ہزارہ گروپ کی طرف سے نیازعلی جدون جنرل سیکرٹری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک ہزارہ گروپ کا مقصد یک جہتی کرنا ہے، اپنی ثقافت کو بھرپور طریقے سے پذیرائی کرنا اور پاکستانی لباس کو دنیا کی نظروں میں اجاگر کرنا ہے. اور تمام پاکستانیوں اور بالخصوص ہزارہ وال کی یکجہتی کو اجاگر کرنا ہے. انشاء اللہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے.

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages