برطانیہ
میں ایک تیرہ سالہ بچے کی ڈیوڈرنٹ سونگھنے کی
وجہ سے موت واقع ہوگئی تحقیقات میں اس کے ڈیوڈرنٹ سونگھنے کی ایسی وجہ سامنے آئی
کہ آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی.میل آن لائن کے مطابق جیک ویبل نامی یہ بچہ
برطانوی علاقے نورفوک میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا اور اپنی ماں سوزان ویبل
کی ڈیوڈرنٹ سونگھتا تھاجب وہ گھر پر نہیں ہوتی تھیں.
سوزان نے بچے کی موت کی تفتیش کرنے والے افسران کو بتایا کہ ”کافی عرصے سے میری ڈیوڈرنٹ کی بوتلیں غائب ہورہی تھیں اور میں اس معاملے میں کافی پریشان تھی میں نے معلوم کرنے کی کوشش بھی کہ بوتلیں کہاں جاتی ہیں لیکن میں اس معاملے میں ناکام رہی.اس روز میں کام سے واپس گھر لوٹی تو اپنے بیٹے جیک کو اس کے بیڈروم میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا میں نے پریشان ہو کر اپنے شوہر کو آواز دی. جیک کے پاس بستر پر میری ڈیوڈرنٹ کی بوتل پڑی ہوئی تھی “.
سوزان نے بتایا کہ ہم نے فوری طور پر پیرامیڈیکس کو گھر بلایا اور انہوں نے جیک کو ہوش میں لانے کی کوشش کی، جیک چند لمحوں کے لئیے ہوش میں آیا تو میں نے اس سے بے ہوشی کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ اس نے میرا ڈیوڈرنٹ سونگھا تھا جب میں نے اس سے ڈیوڈرنٹ سونگھنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ اس سے تمہارے (اس کی ماں) جیسی خوشبو آتی تھی اس لئیے جب تم گھر نہیں ہوتی تھیں تو میں اسے سونگھتا تھا اس کے کچھ ہی دیر بعد پیرامیڈیکس کی کوششوں کے باوجود گھر میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی.
سوزان کا کہنا تھا کہ تب مجھے سمجھ آئی کہ میری ڈیوڈرنٹ کی بوتلیں کہاں ہوتی ہیں میرے کام پر چلے جانے کے بعد میرا بیٹا میری کمی محسوس کرتا تھا اور میرے ڈیوڈرنٹ سونگھتا تھا کیونکہ ان سے میری جیسی خوشبو آتی تھی. رپورٹ کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی بچے کی موت ڈیوڈرنٹ کی ذیادہ مقدار میں سونگھنے کے باعث تصدیق ہوگئی ہے.

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP