دبئی کی گلیوں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لئیے پیسے پھینکنے والا نوجوان گرفتار - Haripur Today

Breaking

Saturday 3 August 2019

دبئی کی گلیوں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لئیے پیسے پھینکنے والا نوجوان گرفتار





دبئی کی گلیوں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لئیے پیسے پھینکنے والا نوجوان گرفتار
دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ایک ایسے نوجوان کوگرفتار کیا ہے جو کہ دبئی کی گلیوں میں پیسے پھینک رہا تھا اور اُس نے اپنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لئیے ڈال دی تھی۔
کرنل فیصل القاسمی ڈائریکٹر آف دبئی پولیس سیکورٹی میڈیا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ۳۰ سال کا ایشائی باشندہ دبئ کی گلیوں میں درہم پھینکتے ہوئے اُس نے اپنی ویڈیو بنائی تھی جس کو دبئی پولیس کے سائبر سیکورٹی ونگ نے گرفتار کرلیا تھا'
مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا تو اُس نے یہ کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک سٹار کی طرح مشہور ہونا چاہتا تھا تاکہ اُس کے فالورز اور ذیادہ لائکس مل سکیں
کرنل فیصل القاسمی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو قانون سے خبردار ہونا چاہئیے قانون کو توڑنے پر کوئی عذر قابل قبول نہیں ہے
لوگوں کو قانون کے بارے میں معلومات ہونی چاہئیں قانون کی خلاف ورزی پر کوئی عذر قابل قبول نہیں ہے متحدہ العرب الامارا سائبر قانون کے آرٹیکل ۲۹ کے مطابق جو لوگ خبریں دیتے ہیں اور ایسی چیزیں کرتے ہیں جن سے ملک کی بدنامی ہوتو ایسے لوگوں کو جیل اور جرمانہ دونوں کی سزائیں ہوسکتی ہیں
بشکریہ گلف نیوز


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages