تحصیل کونسل ہری پور نے سادگی مہم کی دھجیاں اُڑا دیں - Haripur Today

Breaking

Monday 29 July 2019

تحصیل کونسل ہری پور نے سادگی مہم کی دھجیاں اُڑا دیں

تحصیل کونسل ہری پور نے سادگی مہم کی دھجیاں اُڑا دیں

تحصیل کونسل ہری پور نے سادگی مہم کی دھجیاں اُڑا دیں
بجٹ اجلاس گزشتہ روز ہزارہ کے پرفضا مقام نتھیا گلی میں منعقد ہوا جس پر کھانے اور پٹرول کے لئیے ممکنہ طور پر لاکھوں روپے اُڑا دئیے گئے
تحصیل کونسل ہری پور نے عمران خان کی سادگی مہم کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دیں۔ عوامی حقوق ومفادات کے تحفظ کے نگہبانوں کا شاندار کارنامہ، تحصیل کونسل ہری پور کے بجٹ اجلاس کا انعقاد نتھیاگلی کے پرفضاء مقام پر ہوا ۔ ممبران تحصیل کونسل و افسران کے علاوہ دوستوں یاروں کے بھی وارے ، سرکاری خزانے کو لاکھوں کی پھکی ، تحصیل کونسل ممبران عوام کے مسائل کو اگر حل نہیں کرسکتے تو کم ازکم عوامی ٹیکسوں سے جمع شدہ خزانے کو یوں اپنے اللوں تللوں پر نہ اُڑائیں عوامی حلقوں کی رائے۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان ہر وقت سادگی اختیار کرنے اور سابقہ حکمرانوں پر سرکاری خزانے سے عیاشیوں کا الزام عائد کرتے نہیں تھکتے تاہم ہری پور میں پی ٹی آئی کی ہی تحصیل حکومت نے اپنے لیڈر کے دعوں کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں تحصیل کونسل ہری پور کا بجٹ اجلاس گزشتہ روز ہزارہ کے پر فضاء مقام نتھیاگلی میں منعقد ہوا جس پر کھانے اور پٹرول کی مد میں ممکنہ طور پر لاکھوں روپے اُڑائے گئے اور صرف ممبران یا متعلقہ سرکاری افسران ہی نہیں بلکہ اپنے یار دوستوں عزیزوں کو بھی غیر ضروری طور پر اس اجلاس کے لئِے خصوصی طور پر نتھیاگلی لے جایا گیا۔
ممبران ضلع کونسل کی جانب سے دن دیہاڑے سرکاری خزانے سے عیاشی پر عوامی وسماجی حلقوں نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ تحصیل کونسل کی کارکردگی تو یہ ہے کہ شہر بھر میں قبضہ مافیا کا راج ہے گندگی سے بھری نالیاں اور نالے شہر کے حسن کو گہنا رہے ہیں جبکہ تحصیل کونسل کے اراکین عوام کو درپیش مسائل کے حل کے بجائے ایسے اللوں تللوں میں مصروف ہیں جو کہ سخت افسوسناک ہے
عوامی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی عیاشی کا سارا بل تحصیل ناظم اور نائب ناظم کے علاوہ ممبران سے وصول کیا جائے جنہوں نے یوں سرکاری خزانے کو ضائع کیا ہے 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages