متحدہ العرب الامارات میں بلیک میلر سے بچیں - Haripur Today

Breaking

Saturday 27 July 2019

متحدہ العرب الامارات میں بلیک میلر سے بچیں

متحدہ العرب الامارات میں بلیک میلر سے بچیں

متحدہ العرب الامارات میں بلیک میلر سے بچیں
حکام نے نوجوانوں طبقے کو اطلاع دی ہے کہ وہ آن لائن بلیک میلر سے بچیں
ایک اٹھارہ سالہ لڑکی کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ایک شادی کی تقریب میں اپنی فیملی کے ساتھ شریک تھی لیکن جب وہ لڑکی شادی کی تقریب میں نہ ملی تو اس کے گھر والے پریشان ہوگئے
ایک اور واقعہ میں ایک نوجوان عورت نے سات لاکھ درہم ایک ایسے آدمی کو دئیے جو اس سے آن لائن ملاقات ہوئی اور وہ اس عورت سے محبت کا دعویدار ہوا۔ بعد میں کچھ پرائیویٹ فوٹوز کا تبادلہ ہوا، اس آدمی نے اس عورت کو کہا کہ اگر تم مجھے پیسے نہیں دو گی تو میں تمہارے پرائیویٹ فوٹو سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا
ابوظہبی کی عدالت نے حالیہ یہ دو بلیک میل کے کیسوں کو حل کیا ہے حالیہ عدالتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ نوجوان آئن لائن بلیک میلرز کا شکار ہورہے ہیں بلیک میلر کا ذیادہ رجحان نوجوان نسل کو ٹارگٹ کرنے کا ہے حکام کا نوجوانوں کو کہنا ہے کہ وہ آن لائن جب کسی سے بات چیت کریں تو محتاط رہیں کیونکہ ان کی ایسی چیزیں سے اُن کو نقصان ہوسکتا ہے
ایک دوسرے واقعہ میں ایک اٹھارہ سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا اس واقعہ میں مذکورہ لڑکی کی نوجوان سے سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی تھی اور اُس لڑکی نے اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شریک تھی تو اُس لڑکی کو لڑکے کا فون آیا کہ تم شادی ہال سے صرف پانچ منٹ کے لئیے باہر آ جائیں اور مل لیں، شادی کی تقریب کے دوران ہی اس لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اُس سے جنسی ذیادتی کی گئی ۔ مذکورہ شخص کو کورٹ نے ۱۵ سال کی سزا پر جیل میں بھیج دیا گیا۔ ساتھ میں اس لڑکی کے بھائی کو بھی ایک سال میں جیل میں بند کردیا گیا جب لڑکی نے گھر میں بتایا تو اُس کے بھائی نے عصمت دری کرنے والے شخص کو بری طرح پیٹا تھا۔
اس طرح کے ایک دوسرے واقعہ میں ایک عرب آدمی کو پانچ لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی جس پر بلیک میلنگ اور عرب الامارات کے آن لائن قانون کی خلاف ورزی کی تھی اس واقعہ میں مزکورہ آدمی کی سوشل میڈیا پر ایک عورت سے دوستی ہوگئی، اس دوران پرائیویٹ فوٹوز کا بھی تبادلہ ہوا ، بعد میں مذکورہ مرد نے عورت کو کہا کہ اگر تم مجھے پیسے نہیں دو گی تو میں تمہارے فوٹوز سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا اس طرح بلیک میلنگ کرتے کرتے مذکورہ عورت نے سات لاکھ درہم اس آدمی کودئیے جب پیسوں کا مطالبہ ذور پکٹرتا گیا تو عورت نے پولیس میں رپوٹ درج کروا دی جس پر مذکورہ آدمی کو پکڑ لیا گیا۔
جوڈیشنل حکام نے نوجوانوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر نئے واقف ہونے والوں سے راہ و رسم بڑھانے سے احتیاط کا مظاہرہ کریں۔ والدین اور تعلیمی اداروں کو بھی چاہیئے کہ وہ سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کا طریقہ کار واضح کریں اور نوجوانوں کو مذکورہ خطرات سے آگاہ کریں والدین کو بھی چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ سوشل میڈیا پر کیا کرتے پھر رہے ہیں اور اُن کی کیا سرگرمیاں ہیں تاکہ ان کو آِن لائن بیلک میلرز سے بچایا جا سکے
حسنی الریامی لیگل ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ بچوں کہ چاہئیے کہ وہ اپنی عمر سے بڑے لوگوں سے سوشل میڈیا پر چیٹ کرنے سے گریز کریں اور بچوں کو آگاہ کرنا چاہِے کہ سوشل میڈیا پر کیا کرنا ہے اور کیا کچھ پوسٹ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں وہ قانون کی کوئی خلاف ورزی نہ کرسکیں۔
فیملی کونسلر معیز سعید کا کہنا ہے کہ کچھ نوجوان لڑکیاں پرانے وقتوں کی پابندیوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں اس کے لئیے وہ سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہیں
والدین کو چاہئیے کہ وہ نوجوان لڑکیوں سے کھل کر بات کریں، ان کی ضروریات کو سمجھیں ، ان سے سماجی میڈیا کو استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں اور ان سے معلومات کا تبادلہ کریں اور اپنے سے بڑوں کے ساتھ چیٹ کرنے پر پابندی لگائیں

بشکریہ خلیج ٹائم
 

1 comment:

  1. Great Information, please share with all your friends.

    thank you...

    ReplyDelete

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages